پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی

Spread the love

لیڈز(سپورٹس رپورٹر) ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز

مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی

کی امیدیں روشن کر دیں۔لیڈز میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 227 رنز

بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اننگز کی دوسری ہی

گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابراعظم اور امام الحق نے

بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔امام الحق کو محمد نبینے آوٹ کیا،

وہ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور محمد نبی نے اگلے ہی اوور میں بابر اعظم کو

بھی 45 رنز پر بولڈ کردیا جب کہ آؤٹ آف فام محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام رہے

اور 19 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 142 رنز پر حارث

سہیل کی صورت میں گری جو 27 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے جب کہ کپتان سرفراز

احمد 18 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب

نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت

شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو

15 رنز پر پویلین بھیج دیا اور اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ

کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز

کو خوب پریشان کیا، رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42

رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز

بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8

رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

Leave a Reply