143

پاکستان نے انڈر19ورلڈ کپ کے اسکواڈ سے نسیم شاہ کا نام واپس لے لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ

کپ کے لیے اعلان کردہ پاکستان کے اسکواڈ سے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا نام واپس

لے لیا ہے۔یاد رہے کہ محمد نسیم کو انڈر19 ورلڈ کپ کا حصہ بنانے پر پاکستان

جویئر اور سینئر سلیکشن کمیٹی کے درمیان چند ہفتوں سے بحث جاری تھی۔جونیئر

سلیکشن کمیٹی عالمی کپ میں اسکواڈ کو مضبوط بنانے کے لیے نسیم شاہ کو ساتھ

لے جانے پر مصر تھی تاہم سینئر سلیکشن کمیٹی ورک لوڈ مینجمنٹ کے سبب نسیم

شاہ کو احتیاط سے استعمال کرنے کی خواہاں ہے۔ایونٹ کے آغاز سے چند دن قبل

بالآخر دونوں سلیکشن کمیٹیوں کے درمیان نسیم شاہ کو انڈر19 ورلڈ کپ میں نہ

بھیجنے پر اتفاق ہو گیا۔سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی جونیئر

سلیکشن کمیٹی نے نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر خیبر پختونخوا سے تعلق

رکھنے والے محمد وسیم جونیئر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ۔اس سے قبل محمد

وسیم جونیئر انڈر 91 ایشیا کپ اور دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان انڈر19 کرکٹ

ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں فاسٹ باؤلر نے دونوں ایونٹس میں 3،3 وکٹیں

حاصل کی تھیں جبکہ دورہ سری لنکا میں محمد وسیم جونیئر نے 7 کھلاڑیوں کو

پویلین کی راہ دکھائی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا

کہنا ہے کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اعلیٰ

کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں جگہ بنانے کا ایک شاندار

موقع ہے جس کی بہترین مثال نسیم شاہ ہیں۔وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ

بورڈ نے مثبت حکمت عملی کو اپناتے ہوئے نسیم شاہ کا نام ایونٹ کے لیے اعلان

کردہ اسکواڈ سے واپس لے کر ایک نئے کھلاڑی کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا

ہے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اب قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ

ہیں اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کی زیرنگرانی اپنی باؤلنگ میں مزید بہتری کے

لیے کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ نسیم بنگلہ دیش کے خلاف

سیریز کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔قومی انڈر 19 ٹیم اس سے قبل 2004

میں بنگلہ دیش اور 2006 میں سری لنکا میں منعقدہ آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ

کی فاتح رہ چکی ہے جبکہ پاکستان ایونٹ کے 3 ایڈیشنز میں رنرز اپ بھی رہ چکا

ہے۔17جنوری سے 9 فروری تک جاری رہنے والے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ

میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور فائنل بینونی کے جے پی مارک

اوول میں کھیلا جائیگا۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم پہلا میچ اسکاٹ لینڈ، دوسرا زمباوے

اور گروپ مرحلے میں تیسرا اور آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں