0

پاکستان نے امریکہ کی افغان طالبان سے اسلام آباد میں مذاکرات کی درخواست قبول کر لی

Spread the love

افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں کرانے پر اتفاق کرلیا گیا۔یہ اتفاق دفتر خارجہ میں گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان معاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے درمیان ملاقات کے دوران افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کے دوران کیا گیا،اس موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے درخواست کی کہ افغان طالبان کابل انتظامیہ کےساتھ بیٹھنے کےلئے ، نہ ہی جنگ بندی کےلئے تیار ہیں اسلئے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی خاطر پاکستان اپنا کردار ادا کرے، جس پرپا کستا ن نے فیصلہ کیا کہ طالبان کو دعوت دی جائے کہ وہ اسلام آباد آئیں اور یہاں مذاکرات ہوں، امکان ہے افغان طالبان کے ڈیڑھ د ر جن سے زائد رہنما اسلام آباد آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے افغان طالبان کےساتھ امریکا کے مذاکرات میں قطر کے نمائندے کو بھی شامل کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا افغانستان میں قیام امن کےلئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا امریکہ افغانستان میں قیام امن سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ زلمے خلیل زاد کے ہمراہ وفد میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، دفاع اینڈ نیشنل سکیو ر ٹی کونسل کے نمائندے شامل تھے ۔

Leave a Reply