پاکستان نہیں کشمیری عوام

پاکستان نہیں کشمیری عوام سے بات کریں گے ،بھارتی وزیر داخلہ

Spread the love

پاکستان نہیں کشمیری عوام

سرینگر (جے ٹی این آن لائن نیوز) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کو

مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت صرف کشمیری عوام سے بات کرے گا۔کشمیرمیڈیاسروس کے

مطابق امیت شاہ نے سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ فاروق

صاحب کہتے ہیں انہیں پاکستان سے بات کرنی چاہیے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان سے کیوں بات

کریں؟ ہم جس سے بات کریں گے وہ صرف کشمیری عوام ہیں ۔ امیت شاہ نے اس بات کا اعتراف

کرتے ہوئے کہ کشمیری عوام کوگزشتہ تین دہائیوں کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے

اور اب خونریزی بند ہونی چاہیے ۔ امیت شاہ نے اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ جذباتی لگاؤ ظاہر

کرنے کیلئے روایتی کشمیری لباس فیرن پہن رکھا تھا ۔ کشمیری عوام کوگزشتہ تین دہائیوں کے دوران

شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب خونریزی بند ہونی چاہیے ۔

پاکستان نہیں کشمیری عوام

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply