پاکستان نظریاتی مباحثوں میں الجھا ہوا ایشیاء کا کمزرو ملک ، حسین حقانی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے مسائل ناخواندگی ، انتہا پسندی اور کمزور معیشت ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کو ایشیاء کا ایک کمزرو ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کی طرح نئے تجربات سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو بھی ترقی کرنی چاہیے جب کہ وہ نظریاتی مباحثوں میں الجھا ہوا ہے ۔ وہ ’’ساتھ کانفرنس‘‘سے میزبان کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ایک ’’لبرل‘‘ جمہوری ، سیکولر اور ترقی پسند پاکستان کی حمایت کے عہد کو تازہ کیا گیا ۔ اعلامیے میں پاکستان کی مختلف خرابیوں کو دور کرنے پر زور دیا گیا جن میں دہشت گردی ، میڈیا پر پابندیاں اور بلوچستان ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں لاپتہ افراد کے معاملات شامل ہیں ۔ اعلامیے میں کرتارپور کو ریڈور کھولے جانے کے اقدام کو مثبت قراد دیا گیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply