پاکستان میں Likee کی مقبولیت میں اضافہ، ایک ماہ میں دسویں سے چوتھی پوزیشن

پاکستان میں Likee کی مقبولیت میں اضافہ، ایک ماہ میں دسویں سے چوتھی پوزیشن

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) پاکستان میں Likee

Likee مختصر ویڈیوز کی شیئرنگ کے حوالے سے جہاں پوری دنیا میں مقبول ہو

رہا ہے وہیں پاکستان میں بھی اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں

آرہا ہے اور اسی سلسلے میں اس کی رینکنگ میں 14 درجے بہتری آئی ہے۔

موبائل ڈیٹا اور تجزیہ کی خدمات فراہم کرنیوالے اہم ترین عالمی ادارے App

Annie کے مطابق گوگل پلے سٹور سے Likee ڈاﺅن لوڈز کی بڑھتی ہوئی تعداد

نے اسے پاکستان میں مقبول ترین ایپس میں چوتھے (4) نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

Likee نہ صرف ملک بھر میں مقبولیت حاصل کررہا ہے بلکہ شارٹ ویڈیوز

بنانے اور انہیں شیئر کرنے کے حوالے سے یہ بہت تیزی کیساتھ لوگوں کا

ترجیحی اور پسندیدہ پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے۔

==-== یہ بھی پڑھیں:دیار غیر میں پاکستانی نوجوان کا انوکھا کارنامہ

درحقیقت Likee نے ملک بھر میں 10 ویں سر فہرست پوزیشن سے موجودہ

پوزیشن گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم مدت میں حاصل کی ہے۔ اس موقع پر Likee

کے ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں ڈاﺅن لوڈ کی جانیوالی پانچ سرفہرست ایپ

میں شمار کئے جانے پر انتہائی خوش ہیں۔ پاکستان میں ویڈیو بنانے کا رجحان

تیزی کیساتھ فروغ پا رہا ہے اوربہت سے لوگ تفریحی و دلکش ویڈیوز بنانا چاہتے

ہیں تاکہ وہ انہیں اپنے گھر والوں اور دوستوں کیساتھ شیئر کرسکیں۔ ہمیں یقین ہے

کہ ہمارے اقدامات صارفین کو مزید فعال ہونے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے

جوہر دکھانے کیساتھ ساتھ اپنے یادگار لمحات کو ہمارے نیٹ ورک سے جڑے

دوستوں کیساتھ شیئر کرنے کی جانب راغب کرتے ہیں۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستان کے ایک اہم ترین اخبار میں حال میں شائع شدہ ایک خبر کے مطابق

پاکستان کی گیمنگ صنعت ہر سال 25 ملین امریکی ڈالر تک کما رہی ہے۔ مارکیٹ

میں ہونیوالی اس طرح کی پیشگوئی Likee کو اس دوڑ میں شامل ہونے اور ایپلی

کیشن کے مخصوص چیلنجز یا سیکشنزجیسے Likee گیم سینٹر کی تخلیق کا موقع

فراہم کرتی ہے، جو صارفین کو تفریح فراہم کرسکتی ہے یا تبدیل ہوتی ہوئی ای

سپورٹس انڈسٹری کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے انکی صلاحیتوں کو نکھارنے

میں معاون ہو سکتی ہے۔

پاکستان میں Likee

Leave a Reply