0

پاکستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ بچے اب بھی تعلیم سے محروم

Spread the love

بین الاقوامی رضا کارانہ ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ بچے غربت کی وجہ سے اسکول نہیں جاتے اور دیہی علاقوں میں 75 فی صد بچیاں پرائمری تعلیم سے محروم ہیں۔اسلام ا?باد میں ادارہ برائے پائیدار ترقی، ایس ڈی پی آئی اور آسفیم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 ملین بچے سکول نہیں جاتے اور غریب دیہی علاقوں کی صرف 15 فی صد لڑکیاں پرائمری تک تعلیم مکمل کرتی ہیں۔ صرف پنجاب میں 5 اعشاریہ 5 ملین بچے سکول سے باہر ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد ٹیکس حکام سے 7 اعشاریہ 6 ٹریلین ڈالر چھپا رہے ہیں۔ کارپوریٹس نے بڑے پیمانے پر غیر ملکی اثاثے چھپا رکھے ہیں۔ دنیا میں امیر ترین افراد میں مرد سرفہرست ہیں جبکہ خواتین مردوں کی نسبت 23 فی صد کم کماتی ہیں۔ مرد،خواتین کے مقابلے میں مجموعی طور پر 50 فی صد زیادہ دولت کے مالک ہیں۔

Leave a Reply