پاکستان میں گرائے گئے بم اسرائیلی ساختہ تھے، برطانوی صحافی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی صحافی رابرٹ فسک بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں جو بم گرائے گئے وہ اسرائیلی ساختہ تھے، اسرائیل اور بھارتی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی)حکومت مسلم مخالف اتحادی ہیں،بھارت اسرائیلی ہتھیاروں کی سب سے بڑی منڈی بن چکا ہے، جمعرات کوبرطانوی صحافی رابرٹ فسک کا کہنا تھا کہ بھارتی دعوے کا منہ چڑاتے ہوئے لکھا کہ300 سے 400 دہشت گرد بعد میں پتھر اور درخت ثابت ہوئے۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ جو ہتھیار فلسطین اور شام میں استعمال ہو رہے ہیں، وہی بھارت پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل برما کو بھی ہتھیار فراہم کرتا ہے جہاں مسلمانوں پر زمین تنگ کی گئی ہے۔رابرٹ فسک نے انکشافات کا انبار لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے45 کمانڈوز کو اسرائیل میں ٹریننگ دی جاتی ہے۔ اسرائیل بھارت کو صرف اس لیے پسند کرتا ہے کیونکہ وہ مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

Leave a Reply