ریکارڈ201اموات

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 151 افراد چل بسے ،5480نئے کیسز رپورٹ

Spread the love

پاکستان میں کورونا وائرس

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان 151افراد چل

بسے ،5480نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی

فہرست میں ملک 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و

شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 480

کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 151 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار

699 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا

وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 680 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 8

لاکھ 15 ہزار 711 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 13 ٹیسٹ کیئے

گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 27 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں

ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 89 ہزار 838 مریض زیرِ علاج

ہیں، جن میں سے 5 ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 7 لاکھ 8 ہزار 193 مریض اب

تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد

دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 98 ہزار 818 ہو گئی، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے

زیادہ ہیں جو 8 ہزار 327 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81

ہزار 385 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 4 ہزار 629 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس

کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 523 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کْل اموات 3 ہزار 238 ہو

گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 74 ہزار 640 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک

سامنے آئے ہیں، یہاں کْل 677 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے

بلوچستان میں 22 ہزار 118 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 233 افراد اس مرض سے انتقال

کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 16 ہزار 931 مریض رپورٹ ہوئے

ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 470 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 296

کورونا وائرس کے مریض سامنے ا?ئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 106 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply