Pakistan-Corona-Virus-Updates

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد چل بسے ،3689نئے کیسز رپورٹ

Spread the love

پاکستان میں کورونا وائرس

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی

خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا

مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 689 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے

زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 755 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی

شرح 6 اعشاریہ 03 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 580 مریض

انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 97 ہزار 887 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار

440 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ

79 ہزار 867 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں

کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 128 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار 597

کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 6 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 999 کورونا

ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 9 لاکھ 12 ہزار 15 افراد کی مکمل ویکسینیشن

ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 42 ہزار

401 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 89 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک

4 لاکھ 10 ہزار 463 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو

12 ہزار 171 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67

ہزار 154 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 200 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں

1 لاکھ 2 ہزار 94 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 884

افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک

33 ہزار 131 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 715 مریض وفات پا چکے

ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 517 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 342 افراد

اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 127 کورونا وائرس کے مریض

سامنے آئے ہیں ، اس سے اب تک 179 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply