کورونا سے مزید

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 95 افراد چل بسے

Spread the love

پاکستان میں کورونا وائرس

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی

خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا

مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 16 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 95 افراد اس موذی وباء کے

سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 235 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی

شرح 6 اعشاریہ 42 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 415 مریض

انتقال کر چکے ہیں ، اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 341 ہو چکی

ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار

844 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ

26 ہزار 82 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں

کورونا وائرس کے مزید 62 ہزار 496 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار 285

کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 54 ہزار

924 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 4 کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار 211 کورونا

ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر

دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 27 ہزار 37 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 6 ہزار 766 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 86 ہزار 578 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل

ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 706 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا

وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار 483 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار

884 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 97 ہزار 956 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب

تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 860 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا

وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 14 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 338 افراد اس مرض

سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 31 ہزار 478 مریض

رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 689 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان

میں 9 ہزار 795 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 172 افراد جاں بحق

ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply