new corona virus

پاکستان میں کورونا شدت میں تیزی سے 27 ہلاکتیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور،کراچی،کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں بدھ کو مزید ایک شخص جاں بحق جبکہ 86 نئے کیسز سامنے ا?ئے، سندھ میں تین مریض صحتیاب ہوگئے۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جب کہ مزید 86 کیسز سامنے ا?نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2119 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے بدھ کو پنجاب میں ایک اور ہلاکت ہوئی جس کے بعد صوبے میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔ منگل کو پاکستان میں کورونا سے 3 ہلاکتیں ہوئی تھیں جن میں سے سندھ میں 2 اور خیبرپختونخوا میں ایک ہلاکت ہوئی۔پاکستان میں اب تک ہونے والی 27 ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 10، سندھ 8، خیبرپختونخوا 6، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

پاکستان میں آج اب تک کورونا وائرس کے 86 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے سندھ میں 33، بلوچستان 4، گلگت میں 6، ا?زاد کشمیر 3 اور پنجاب میں 40 کیسز ا?چکے ہیں۔پنجاب میں ا?ج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 40 کیسز سامنےآئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 748 ہوگئی ہے جبکہ ایک شخص جاں بحق بھی ہوا اور یوں صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق راولپنڈی میں 83 سالہ شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا ، کورونا وائرس سے پنجاب میں 10 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکیہیں۔پنجاب میں اب تک کورونا سے 10 ہلاکتوں میں سے لاہور میں 4، راولپنڈی 4 جب کہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سندھ میں آج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد709 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے۔صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے بتایا کہ آج کورونا سیمتاثرہ 3 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے جن میں سے 29 کراچی، ایک حیدرآباد اور سکھر میں 23 مریض صحتیاب ہوئے۔وزیرصحت سندھ نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں کورونا وائرس کے307 متاثرین، حیدرآباد میں 128، جیکب آباد اور دادو میں ایک ایک مریض زیر علاج ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سکھر قرنطینہ میں 265 اور لاڑکانہ قرنطینہ مرکز میں 7 افراد کا ٹیسٹ مثبت ہے جبکہ سکھر قرنطینہ میں 23 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔اب تک کورونا وائرس سے سندھ میں اموات کی تعداد 8 ہے اور یہ تمام ہلاکتیں کراچی میں ہی ہوئی ہیں۔بلوچستان میں ا?ج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کی۔صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 158 ہوگئی ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں ایک روز میں مزید 17 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں ا?ج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنےآئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 184 ہوگئی ہے۔دوسری جانب مشیر اطلاعات گلگت بلتستان کا کہنا ہیکہ علاقے میں 36 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 183 ہے۔مشیر اطلاعات نے بتایا کہ نگر میں 16،کھرمنگ 10،اسکردو 6 اور شگر میں 4 نئے کیسز سامنےآئے ہیں۔اس طرح مشیر اطلاعات اور سرکاری پورٹل کے کیسز میں ایک نمبر کا فرق ہے۔مشیر اطلاعات نے بتایا کہ گلگت میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں 84 خواتین شامل ہیں جب کہ 67 کیسز کے ساتھ ضلع نگر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے ایک وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ہیں جب کہ ایک کا تعلق محکمہ صحت سے تھا۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply