پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں،جلد مشکل وقت سے نکل آئیں گے، وزیراعظم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت کرپشن کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے۔ بہت جلد مشکل وقت سے نکل آئیں گے، پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ صرف سرمایہ کار دوست ماحول کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو ہنر سکھا کر بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔یک روزہ دورے پر کراچی کے موقع پر گورنر ، وزیراعلیٰ سندھ ،صنعتکاروں، کاروباری شخصیات اور پارٹی اراکین سے ملاقاتوں میں جہاں انہوں نے سیاسی اور ترقیاتی معاملات پر بات چیت کی وہیں وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا درآمدات اور برآمدات میں فرق کم کرنے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ کاروبار کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، مقصد غربت کا خاتمہ اورپورے ملک میں مساوی ترقی ہے ۔ پاکستان اسی وقت ترقی کرے گا جب کاروبار اور سرمایہ کاری کےلئے ماحول سازگار ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا اپنی پوری مالیاتی ٹیم لاکر آپ کے مسائل سننے آیا ہوں تاکہ فوری حل نکالا جاسکے،اس موقع پر صنعتکاروں اور کارباوی شخصیات نے تجاویز پیش کیں اور مسائل سے آگاہ کیا جن پر وزیراعظم نے وزراءکی موجودگی میں فوری ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں ، حکومت ایک مختلف سوچ لے کر آئی ہے،بزنس اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتے ہیں اور مارکیٹ میں استحکام لانا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ کی جانب سے امن و امان سے متعلق بریفنگ ے موقع پر وزیر اعظم کا کہناتھا دہشت گردوں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائے گا،عمران اسماعیل نے شہرقائد میں جاری تجاوزات کےخلاف آپریشن، تاجروں کے مسائل اور عوام میں پھیلی بے چینی سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر کراچی میں سکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا، ایئرپورٹ تا گورنر ہاوس سکیورٹی کے ضمن میں پولیس و رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply