Pakistan-corona-virus 70

پاکستان میں مزید3 مریض جاں بحق،230نئے کیسوں کی تصدیق

اسلام آباد ،لاہور، کراچی (سٹاف ، جنرل رپورٹرز)پاکستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے مزید3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4437 تک پہنچ گئی ۔ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 64 ہلاکتوں میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 21 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 20 اور پنجاب میں 17 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ جمعرات کوملک میں کرونا وائرس کے مزید 230 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جو خیبرپختونخوا اور سندھ سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں 92 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب میں 80کیسز، خیبرپختونخوا 33 کیسز اور 2 ہلاکتیں، آزاد کشمیر 5 کیسز ، بلوچستان ایک کیس جب کہ اسلام آباد میں 19 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 642 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 92 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1128 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک وفات بھی ہوئی جس سے صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں اب تک 349 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا میںجمعرات کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کیسز کی تعداد 560 ہوگئی جب کہ شانگلہ اور کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے مریض کورونا سے انتقال کرگئے جس کے بعد کے پی میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا کے سب سے زیادہ 108 کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ صوبے میں اب تک 122 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔پنجاب میں جمعرات کو کررونا کے مزید 80 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2188 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 17 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کیسز کی تصدیق کی جس کے مطابق 58 قیدی، 695 زائرین، 756 عام شہری اور رائے ونڈ قرنطینہ میں کورونا کے 657 مریض ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 17 اموات ہوئی ہیں جب کہ 35 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میںکرونا کے مزید 19 کیسز سامنے آچکے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 102 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔بلوچستان میں ب تک کورونا کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان نے کی۔

ترجمان کے مطابق صوبے میں ایک کیس کے اضافے کے ساتھ کیسز کی مجموعی تعداد 213 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر میں آج کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آج ئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 33 ہوگئی ہے۔۔گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 96مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

Leave a Reply