پاکستان میں جمہوریت کا ترجمہ پی پی،لاڈلہ سازی ختم کی جائے،بلاول،زرداری

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) پاکستان میں جمہوریت

Journalist Imran Rasheed

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے طویل جدوجہد اور

قربانیوں کے بعد پاکستان میں جمہوریت کا ترجمہ پیپلز پارٹی ہے، جس کا منشور و

لائحہ عمل ہی اب 22 کروڑ پاکستانیوں کے وطن کو ایک حقیقی جمہوری و فلاحی

ریاست بنانے کا واحد راستہ ہے، جیالوں نے جمہوریت کے کاز کی خاطر اپنی

جانوں کی قربانیاں دیں، کوڑے کھائے، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جلا

وطنی جھیلی اور غیر جمہوری قوتوں کے اسپانسرڈ میڈیا ٹرائیلز کا سامنا کیا۔

=پڑھیں= یوم تاسیس پنڈال سجا دیا،حکومت روک کر دکھائے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمیں آصف علی زرداری نے پارٹی

کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقعے پر اپنے پیغام میں مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی

ایک تحریک ہے، جس کی اساس قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے،

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے و کئی نسلوں کی جدوجہد و قربانیوں پر محیط

ہے، پی پی پی نے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کر کے، ملک و قوم کو بیش بہا

اسٹریٹجک تحفے دیئے، جن میں ملک کو پہلا متفقہ آئین، ناقابل تسخیر دفاع کے

ضامن جوہری پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی، صوبائی خود مختاری اور زرعی و

معاشی اصلاحات شامل ہیں۔ پاک چین دوستی، سی پیک منصوبہ اور اسلامی

سربراہی کانفرنس کی شکل میں سیاسی طور پاکستان کو اسلامی دنیا کو محور و

مرکز بنانا بھی پی پی پی کا طرہِ امتیاز ہے۔

=مزید پڑھیں= شانگلہ کمیونٹی ارباب زرک کو کامیاب کرائے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ آج کے دن ان تمام جیالوں کو سلام پیش

کرتے ہیں، جنہوں نے جمہوریت کے کاز کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دیں،

کوڑے کھائے، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جلا وطنی جھیلی اور غیر

جمہوری قوتوں کے اسپانسرڈ میڈیا ٹرائیلز کے سامنے کئے۔ بلاول بھٹو زرداری

نے کہا کہ یہ باعث فخر ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ

بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو پایہ تکمیل پر پہنچانے کیلئے، پارٹی عہدیداران

اور کارکنان پرعزم و بے مثال جرات کیساتھ اپنی جدوجہد میں نئی روح پھونکنے

کیلئے کھڑے ہیں۔ آج تجدیدِ عہدِ نو کا دن ہے کہ ہم عوام کے حق حاکمیت، خواتین

کی آزادی، اقلیتوں کی قومی دھارے میں شمولیت، جمہوری اداروں کو بااختیار،

آئین کی حکمرانی، اور عوام کی بہبود و ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں کی انتھک

جدوجہد بار آور ہونے کے قریب ہے، ملک سے ہر قسم کے امتیاز کے خاتمے اور

مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کا خواب حقیقت میں بدلنے والا ہے، وقت آ گیا

ہے کہ اب پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو پاؤں جمانے دیئے جائیں اور لاڈلہ

سازی کا خاتمہ کیا جائے۔

پاکستان میں جمہوریت ، پاکستان میں جمہوریت ، پاکستان میں جمہوریت

پاکستان میں جمہوریت ، پاکستان میں جمہوریت

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: