پاکستان میں آسان کاروبار پالیسی پر توجہ دینا لازمی،ورلڈ بنک

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن)ورلڈ بینک نے کہا ہے پاکستان میں کاروبار میں

آسانی کی پالیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،ہائوسنگ انڈسٹری پر توجہ دی

جائے تو رہائش اور ملازمتوں کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ جمعرات کو ورلڈ بنک

کنٹری ڈائریکٹر پاکستان الانگو نے تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئے کہا

پاکستان میں کاروبار میں آسانی کی پالیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

پاکستان بہت بڑی آبادی والا ملک ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں نوجوان موجود ہیں

ان کیلئے ملازمتیں پیدا کرنا لازمی ہے۔ ہائوسنگ انڈسٹری پر توجہ دی جائے

تو رہائش اور ملازمتوں کا مسئلہ حل جبکہ غربت کا بھی خاتمہ ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply