Pakistan UAE

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور یو اے ای کی دوراندیشی

Spread the love

دبئی(جے ٹی این آن لائن) پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سے یو اے ای کو اپنی

فکر پڑگئی جبکہ ابوظہبی نے دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے ٹی 10لیگ کے

حقوق 5 برس کیلئے اپنے نام محفوظ کرلیے۔پی ایس ایل کے آخری 8 میچز کے

پاکستان میں کامیاب انعقاد اور آئندہ برس پوری لیگ اپنے ملک میں کرانے کے

اعلان سے متحدہ عرب امارات مستقبل کا سوچنے لگا ہے۔ سب سے پہلے ابوظہبی

نے دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے ٹی 10لیگ کے حقوق پانچ برس کیلئے اپنے نام

محفوظ کرلیے اور اس کا نام اب ابوظہبی ٹی 10لیگ ہوگا۔ اس کے گزشتہ2ایونٹس

شارجہ میں ہوئے تھے۔ایونٹ کے چیئرمین شجیع الملک کا کہنا ہے کہ شارجہ میں

گنجائش کم ہونے کی وجہ سے ہم دیگر وینیوز میں بھی مقابلوں کے انعقاد کی

منصوبہ بندی کررہے تھے،ابوظہبی کی پیشکش ایسی تھی کہ ہم نے ایونٹ کو وہاں

تک محدود کردیا جو23اکتوبر سے شروع ہوگا۔ادھر ابوظہبی کرکٹ کے قائم مقام

چیف ایگزیکٹیو میٹ بائوچر نے کہاکہ پی ایس ایل کے آخری مقابلوں کے پاکستان

میں شاندار انعقاد اور وہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ کی ممکنہ واپسی کو مدنظر رکھتے

ہوئے ہم نے اپنے ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا، شجیع الملک کی صورت میں

ہمیں وہی شراکت مل گئی جس کی ضرورت تھی، ٹی 10 ایک بہترین فارمیٹ ہے۔

Leave a Reply