پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری شروع، پلانٹ نے کام کا آغاز کر دیا

پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری شروع، پلانٹ نے کام کا آغاز کر دیا

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) پاکستان موبائل فونز تیاری

پاکستان کے پہلے موبائل فون اسمبلی پلانٹ نے کام کا آغاز کر دیا، مقامی سطح پر

تیاری کے بعد 15 ہزار سے 18 ہزار تک ملنے والا فون صرف 7 ہزار 300

روپے میں تیار ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور

میں پاکستان کے پہلے موبائل فون اسمبلی پلانٹ نے کام شروع کر دیا ہے جہاں

مختلف کمپنیوں کے ماہانہ 10 لاکھ تک موبائل فونز اسمبل ہوتے ہیں، کوٹ لکھپت

انڈسٹریل ایریا میں قائم کیے گئے نجی کمپنی کے یونٹ میں 3 مختلف کمپنیوں کے

موبائل فونز اسمبل ہو رہے ہیں، پلانٹ کی طویل اسمبلی لائنز کے اطراف موجود

سیکڑوں ورکرز ماہانہ 9 سے 10 لاکھ موبائل فونز اسمبل کر رہے ہیں۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

اسمبلنگ کے بعد موبائل فون کو سخت ترین ٹیکنیکل ٹیسٹ سے بھی گزار جاتا ہے،

مقامی سطح پر تیاری کے بعد 15 ہزار سے 18 ہزار تک ملنے والا فون صرف 7

ہزار 300 روپے میں تیار ہو گا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی

درآمدت پر 1 ارب 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا زرمبادلہ خرچ ہوا تاہم اب حکومتی

پالیسی میں نرمی و غیر ملکی کمپنیوں کی موبائل فون صنعت میں سرمایہ کاری

سے پاکستان کا اربوں روپے کا درآمدی بل کم ہو گا جبکہ پلانٹ میں 7 اسمبلی

لائینز کی کھپت اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ سے مقامی سطح پر فونز کی

تیاری ہو گی، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

=-.-= فائیو جی پاکستان میں اگلے سال لانچ ہو جائیگا، امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے کہا ہے کہ اگلے سال دسمبر میں 5

جی پاکستان میں لانچ ہو جائے گا، ہم نے موبائل فونز خود بنانا شروع کر دیا، بجٹ

میں آئی ٹی کو انڈسٹری کا درجہ دیا گیا ہے، موبائل کالز پر ٹیکس لگنے پر وزارت

آئی ٹی نے اعتراض اٹھایا تھا، ایف بی آر نے ٹیکس لگایا تو ہم نے اعتراض کیا،

وزیراعظم سے اس معاملے پر بات کی اور فوری طور پر اسے نکلوایا گیا۔ ایف پی

سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے کہا کہ

2018ء میں 17 کروڑ اسمارٹ فونز تھے، اب براڈ بینڈ 7 کروڑ سے 10 کروڑ ہو

چکے ہیں، اگلے سال دسمبر میں 5 جی پاکستان میں لانچ ہو جائیگا، ہم نے موبائل

فونز خود بنانا شروع کر دیے ہیں-

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

امین الحق نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ لوگ سستے اسمارٹ فونز استعمال کر

سکیں، اسی لیے رواں مالی سال 20 ارب روپے کنیکٹیوٹی پر خرچ کیے، اب 18

کروڑ 20 لاکھ افراد کے پاس موبائل فون ہیں، رواں سال آئی ٹی ایکسپورٹ 2 ارب

ڈالر ہو گی، ملک میں موبائل فون بننا شروع ہو گئے ہیں، کراچی ائیر پورٹ کے

ساتھ 7 ایکڑ زمین پر آئی ٹی پارک بنے گا۔

پاکستان موبائل فونز تیاری ، پاکستان موبائل فونز تیاری

Leave a Reply