64

پاکستان محفوظ ملک ہے، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل

Spread the love

لاہور(جنرل رپورٹر) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے

کہ عالمی سطح پر بھی ممالک میں مساوات نہیں ہے، افراد اور ممالک میں مساوات

قائم کرنا آسان نہیں یہ طویل اور مشکل عمل ہے۔ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو

گوتریس نے نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 21 ویں

صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہوگا، اداروں کے درمیان مباحثہ

ضروری ہے، مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی،

موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے، نوجوانوں کو جدید

ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا سلامتی کونسل کے

صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے، صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا

عدم مساوات کی مثال ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو کنڈر

گارٹن سکول ڈی ایچ اے لاہور پہنچنے پر بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان، خیبر

پختونخوا، پنجاب اور کشمیر کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ان کا استقبال

کیا اور پھول پیش کئے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے بچوں سے

ملاقات کی اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے۔ وزیرصحت

پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس کاڈی ایچ

اے کنڈرگارٹن سکول میں استقبال کیا۔صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری

اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان، بریگیڈیئر (ر) راحیل اشرف

ڈائریکٹرڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم ودیگرافسران نے شرکت کی۔ ۔اس موقع پر

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان آکر اچھا لگا ہم مل کر پولیو کا

خاتمہ کریں گے آپ کی محبت کا شکریہ پولیو کے مرض کا خاتمہ ضروری ہے

میں یہاں یکجہتی کے لئے آیا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہے کہ

پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو سکے مجھے خوشی ہے کہ حکومت پاکستان اور

حکومت پنجاب ملکر پولیو کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں میں پوری دنیا کے لیڈر

وںسے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مل کر پولیو کا خاتمہ کریں پاکستان آکر بہت خوشی

ہوئی پاکستان ماضی کے مقابلے میں اب بہت محفوظ ملک ہے میں اس موقع پر

پولیو ورکر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس پولیو کو ختم

کرنے کے لیے اپنی زندگیاں قربان کیں۔۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے

پاکستان میں جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس کی آمدپران کا تہہ دل

سے استقبال اورشکریہ اداکیا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے

کہاکہ ہم پاکستان کوپولیوسے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم عمران خان

کی عوام کوصحت کے شعبہ میں سہولیات پیداکرنااولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

صحت انصاف کارڈکے ذریعے بہتّرلاکھ خاندانوں کے چارکروڑافرادکومفت علاج

معالجہ کی سہولت دی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کاکہ پنجاب میں بچوں کی

صحت کومحفوظ بنانے کیلئے تاریخ کاسب سے بڑاوزیراعلیٰ ہیلتھ اینڈنیوٹریشن

سکریننگ پروگرام کاآغازکیاجاچکاہے۔ ہم پاکستانی بچوں کومحفوظ اورصحت

مندمستقبل دینے کی یقین دہانی کرواتے ہیںبعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل

انتونو گوتریس نے (LUMS) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونو گوتریس نے (LUMS) لاہور یونیورسٹی

آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ و طالبات سے اقوام متحدہ میں نوجوانوں کے کردار

کے موضوع پر منعقد تقریب سے خطاب کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونو

گوتریس نے (LUMS) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ و طالبات

کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔بعد ازاں وہ بادشاہی مسجد بھی گئے اور بادشاہی

مسجد کا دورہ کیا ۔ ۔ جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس نے پاکستان کی

جانب سے والہانہ استقبال اورمہمان داری کاشکریہ ادا اور کہاکہ پاکستان ماضی کی

نسبت اب زیادہ پرامن ملک ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان میں

بیماریوں سے لڑنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کو کرتار پور آمد پر راہداری کمپلیکس کے مختلف حصوں کا معائنہ

کرایا گیا، انتونیو گوتریس کو سکھ یاتریوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات پر

بریفنگ دی گئی۔ معزز مہمان نے بابا گرونانک کی سمادھی پر پھول چڑھائے اور

لنگر خانے میں کھانا بھی کھایا۔ اس موقع پر انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کرتار پور

راہداری پاکستان کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے، ٹیررازم

سے ٹورازم تک پاکستان کا سفر انتہائی متاثر کن ہے، دہشتگردی کیخلاف پاکستان

کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں، تعمیر و ترقی کا سفر پر امن حالات کے ساتھ خوشی

کا باعث ہے، سابق فاٹا میں امن و امان کی بہتر صورتحال ترقی کی طرف مثبت

قدم ہے، دہشتگردی سے متاثر علاقوں میں ریاست کی رٹ بحال ہونا اہم سنگ میل

ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرتارپور میں بابک

گرونانک گوردواے کا دورہ کیا۔کرتارپور گوردوارہ پہنچنے پر وفاقی وزیر برائے

مذہبی امور نور الحق قادری اور سکھ گودوارہ پر بندھک کمیٹی نے اقوام متحدہ

کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا۔اس دوران انتونیو گوتریس کو کرتارپور

راہداری کے مکمل منصوبے کا دورہ کرایا گیا اور انہیں منصوبے پر بریفنگ بھی

دی گئی۔بریفنگ میں سیکرٹری جنرل کو بتایا گیا کہ دربار کرتارپور سکھ برادری

کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے، اس کا مقصد سکھ برادری کو ان کے

مقدس مقام تک با آسانی رسائی دینا ہے۔حکام نے کہا کہ کرتار پور راہداری یہ پیغام

ہے کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی

آزادی حاصل ہے، یہ پاکستان کا بین الامذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے۔اس موقع

پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امن کیلئے پاکستان کی

کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ کرتار پور راہداری پاکستان کی امن دوست

خواہش کی عملی مثال ہے۔

Leave a Reply