Pakistan China Friendship, Shaking Hands 91

پاکستان کا چین کیلئے بند فضائی آپریشن آج سے فعال کرنے کا فیصلہ

کراچی( جتن آن لائن سٹاف رپورٹر)

پاکستان نے چین کیلئے پروازیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ، آج بروز پیر سے پاکستان اور چین سے براست فضائی آپریشن شروع ہو گا- بیجنگ سے کل 9 بجے چائنہ ائیر کی پرواز پاکستان پہنچے گی- پاکستان نے چین کیلئے 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کیا تھا، کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں

بیجنگ سے کل 9 بجے چائنہ ائیر کی پرواز آرمچی سے پہنچے گی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کیلئے پروازیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج پاکستان اور چین سے براست فضائی آپریشن شروع ہو گا بیجنگ سے کل 9 بجے چائنہ ائیر کی پرواز سی زیڈ 6007 آرمچی سے پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان نے چین کیلئے 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ بین الاقوامی آمد لانچ پر ڈیوٹی کے دوران ماسک اور دستانے کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ ائیر پورٹ پر جراثیم کش سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

کرونا وائرس، آج سے ملک میں مرحلہ وار ٹیسٹ ممکن، کٹس پہنچ گئیں

کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس پاکستان پہنچ گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کرونا ٹیسٹنگ کٹس گذشتہ رات چین سے اسلام آباد پہنچیں، قومی ادارہ صحت میں آج بروز پیر سے کرونا کے تشخیصی ٹیسٹ ممکن ہو سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کرونا کے تشخیصی ٹیسٹ قومی ادارہ صحت میں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ دوسرے مرحلے میں لاہور، کراچی میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہو گی۔

الحمد اللہ، آج پاکستان کرونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے، ظفر مرزا

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان نے کرونا کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ الحمد اللہ، آج پاکستان کرونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے لیے این آئی ایچ قیادت اور ٹیم کو وائرس کی تشخیص کے لیے ری ایجنٹ کو محفوظ بنانے میں محنت پر تعریف کرتا ہوں۔

پاکستان فیصلہ ظفر مرزا

اپنا تبصرہ بھیجیں