Hajara Khan Captain Pakistan Women Football Team

قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان کا پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پاکستان فٹبال حاجرہ خان

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا تیسرا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : کرونا وباء، فٹبالر آف دی منتھ کو بذریعہ ڈرون ایوارڈ پہنچایا گیا
——————————————————————————-

2014 ء سے پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کرنیوالی 27 سالہ، حاجرہ خان کو نیا ریکارڈ قائم کرنے پر عالمی ادارے نے سند جاری کردی۔ حاجرہ خان نے بتایا کہ گزشتہ سال، فرانس کے شہر لیون میں 69 گھنٹے کا طویل، مخلوط فٹبال میچ کھیلا گیا، جس میں 800 کھلاڑی شامل تھے، حاجرہ خان نے اس طویل ترین میچ میں شرکت کرتے ہوئے متعدد گول اسکور کیے۔

پنجاب کے دیہی علاقوں میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود، سردار شانی ڈوگر

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فٹبالر سردار شانی ڈوگر نے، پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ، وہ دیہی علاقوں میں فٹبال کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کرے۔ ملک میں شہروں کی نسبت دیہی علاقوں میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے بروئے کار لانے اور ضائع نہ ہونے دینے کیلئے حکومتی سرپرستی ضروری ہے-

یونین کونسل سطح پر کھیلوں کے مقابلے دوبارہ شروع کرائے جائیں

علی شیر کلب ناگو کی سرلی کے کھلاڑی سردار شانی ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ، گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے مقابلوں کا انعقاد بھی بہت ضروری ہے- آج سے چار دہائیاں قبل حکومت یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرواتی تھی، ان مقابلوں سے کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آتا تھا۔

تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی کیلئے اہم ہیں

تعلیمی ادارے بھی کھیلوں کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن اس وقت تعلیمی اداروں میں بھی کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ کرونا وائرس وباء کے باعث پوری دنیا پریشان ہے، اور کھلاڑی بھی گھروں تک محدود، جبکہ پوری دنیا میں کھیلوں کے میدان غیر آباد ہو گئے ہیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

انہوں نے مقامی کھلاڑیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر گھروں میں رہ کر بھرپور توجہ دیں۔

پاکستان فٹبال حاجرہ خان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply