پاکستان فاتح ہے،اس کیخلاف جنگ میں بھارت تنہا ، عالمی برادری میں کوئی ہمارا موقف سننے کو تیار نہیں،پرتاپ بھانومہتہ

Spread the love

پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی دانشور اور اشوکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کو فاتح قرار دیدیا۔اشوکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرتاپ بھانو مہتہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی ردعمل اسکے اپنے لئے تباہ کن ثابت ہورہا ہے ۔پرتاپ بھانو مہتہ نے کہاکہ پاکستان کی برداشت اور تحمل اسے عالمی سطح پر مزید معتبر کررہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد خوفناک حد تک حقیقی اور بھرپور ہے ۔ گزشتہ پانچ سالوں میں کشمیر میں بھارت کیخلاف نفرت بہت حد تک بڑھی ہے ۔ بھارتی پالیسیوں سے کشمیر کا مسئلہ مزید بگڑا ہے مسائل کا حل جنگ سے نہیں امن سے ہی ممکن ہے ،حقیقت ہے کہ پاکستان کیخلاف جنگ میں بھارت تنہا ہے ۔پوری عالمی برادری میں کوئی بھارت کا موقف سننے کو تیار نہیں ۔عالمی برادری بھارتی روئیے کو اشتعال انگیزی کے طور پر لے رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کیخلاف جارحانہ رویہ قدرتی مگر بغیر ٹھوس ثبوت بلا جواز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی توجہ مسائل کے حل کی بجائے الزام تراشیوں پر مرکوز ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی واویلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان جیت گیا ہے ،امریکہ سمیت کئی بڑی قوتیں دہشت گردی سے محفوظ نہیں رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں پلوامہ کے جواب میں پاکستان پر حملہ کرنا چاہئے مگر ہماری صلاحیت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری انٹیلی جنس ، ٹیکنالوجی اور خفیہ آپریشنزسب ادھورے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے 1971ء میں کامیاب سازش تو کر لی مگر امن کھو دیا ۔

Leave a Reply