0

پاکستان غیر یقینی صورتحال سے نکلنے کی ٹھوس پالیسی بنائیگا توقرض دیں گے،ایشین بینک

Spread the love

ایشین انفراسٹرکچر بینک نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا ہے، کراچی بس ٹرانزٹ100 ملین امریکی ڈالر،لاہور ویسٹ واٹر مینجمنٹ 400 ملین ڈالر، راولپنڈی رنگ روڈ402 ملین ڈالر، کراچی واٹراینڈ سیوریج 160 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری زیرغور ہے،پاکستان کی معاشی پالیسی غیرواضح ہے، واضح پالیسی پر قرض جاری کرسکیں گے۔آج یہاں اسلام آباد میں ایشئین انفرااسٹرکچر انویسمنٹ بینک کی ہیڈ آف کمیونیکیشن مس لورل اوسٹی فیلڈ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ جس کی وجہ بڑھتے ہوئے قرضے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔ غیریقنی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی پالیسیاں غیر واضح ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان موجودہ صورتحال سے نکلنے کی کوئی ٹھوس پالیسی بنائیگا توقرض دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ایشیاء میں روڈ، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمارا مشن ایشیاء میں معیشت مضبوط کرنا اور انفرااسٹرکچر کی بہتری ہے۔

Leave a Reply