رمضان المبارک کا چاند

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، پاکستان میں کل عید الفطر منائی جائے گی

Spread the love

پاکستان شوال کا چاند

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان

کردیا ہے اور جعمرات کو پاکستان بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا

اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا

اجلاس وزارت مذہبی امور نیو کوہسار بلاک میں ہوا اور اجلاس میں وزارت سائنس اور محکمہ

موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔زونل کمیٹیوں کا جلد ختم ہو گیا تھا لیکن مرکزی رویت ہلال

کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں پر طویل بحث کی گئی جس کی

وجہ سے رات 11 بجے تک اعلان نہیں کیا جا سکا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا

عبدالخبیر آزاد نے رات ساڑھے 11 بجے پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔اس

سے قبل ماہ شوال کے چاند کی شرعی رویت سے متعلق کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ

موسمیات میں ہوا۔زونل رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی حافظ محمد سلفی کررہے تھے جبکہ دیگر

شرکا میں قاری نظیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال،مولانا صابر شامل تھے۔زونل کمیٹی کے مطابق

کراچی سے چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور کراچی کی تمام صورتحال سے

مرکزی کمیٹی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔چاند کی رویت کی حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے

گی۔

پاکستان شوال کا چاند

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply