پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Spread the love

راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) پاکستان شاہین اے ون

پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کرلیا ہے، شاہین ون

اے زمین سے زمین تک مار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، شاہین ون اے

900 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی

ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ون

اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا

کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا گیا، شاہین ون اے 900 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا

ہے۔ شاہین ون اے زمین سے زمین تک مار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

=–= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں (=–= پڑھیں =–=)

اس موقع پر ڈی جی اسٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور

چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، میزائل تجربے

کے موقع پر کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور

سٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے، کامیاب تجربے پر

صدرمملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور سروسز چیف جنرل قمر

جاوید باجوہ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اس سے قبل 3 فروری 2021ء کو پاکستان نے بلیسٹک غزنوی میزائل کا بھی

کامیاب تجربہ کیا تھا، غزنوی میزائل 290 کلو میٹر تک زمین سے زمین تک مار

کرے گا، بلیسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی

طرح 20 جنوری کو بھی پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کی رینج 2 ہزار

750 کلومیٹر ہے۔ میزائل کا تجربہ ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا،

میزائل نے بحیرہ عرب میں کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔

پاکستان شاہین اے ون

Leave a Reply