Indian-Air-Force

پاکستان سے لڑنا ہے تو جدید ہتھیار دو ورنہ جیت ناممکن،بھارتی فضائیہ کا مودی سرکار کو جواب

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن) بھارتی فضائیہ نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے

کہ ہم موجودہ طیاروں اور میزائلوں سے پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے

کہ ہمارے پاس جدید میزائل نہیں ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اعلیٰ بھارتی

فضائیہ حکام کی جانب سے نئی دہلی حکومت کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے

کہ ہمارے پاس موجود میزائل پرانے ہو چکے ہیں اور ان کی عمر ختم ہو گئی ہے

اب انہیں استعمال نہیں کیا جا سکتا اس لیے ہمیں فضا سے فضا میں مار کرنے

والے نئے میزائل فراہم کئے جائیں ۔ خط میں مزید کہا گیا کہ بھارتی فضائیہ جس

نے تازہ تازہ ہی پاکستانی جے ایف 17تھنڈر طیاروں کے ہاتھوں ہزیمت اٹھائی ہے

نے پہلے اپنی حکومت سے کہا تھا کہ اگر ہمارے پاس رافیل طیارے ہوتے تو ہم

پاکستان کو ہرا سکتے تھے لیکن وہ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی اور

ہمارے دو طیارے بھی مار گرائے گئے اور ایک پائلٹ بھی پکڑا گیا، ہمارے پاس

فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی پرانے ہو گئے ہیں اور استعمال

کے قابل نہیں رہے، اگر پاکستان کیساتھ جنگ ہوتی ہے تو ہمارے پاس پاکستانی

طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی موثر ہتھیار نہیں ہے۔

Leave a Reply