پاکستان سی پیک منصوبے کی حفاظت کیلئے پر عزم ،ترجمان پاک فوج

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے چین-پاکستان

اقتصادی کوریڈور (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان گہری پختون دوستی کی

زندہ مثال ہے اور اس منصوبے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان مکمل

طور پر پر عزم ہے۔پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے

ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور راولپنڈی میں چینی ذرائع ابلاغ سے گفتگو

کر رہے تھے۔ سی پیک کی حفاظت کیلئے فوج کی طرف سے اٹھائے جانیوالے

سیکورٹی اقدامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاک فوج نے

سی پیک کی حفاظت ایک ڈویژن کے مطابق فورس بنائی ہے اور دوسری ڈویڑن

فورس بھی بنائی جارہی ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا گزشتہ دو دہائیوں سے

دہشت گردی کیخلاف بہت مشکل جنگ کا سامنا کرنا پڑا ، اب سیکورٹی صورتحال

کنٹرول میں ہے۔ملک میں سی پیک کے کردار بارے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے

کہا سی پیک کے لائے جانیوالے اقتصادی خوشحالی پروگرام سے دہشگردی کو

ناکامی کا سا منا ہو گا۔ سی پیک کی کامیابی سے زیادہ روزگار اور کاروباری

مواقع میسر، لوگوں کے طرز زندگی میں زیادہ اقتصادی مواقع سامنے آئیں گے اور

دشمن قوتیں ناکام ہوگی۔سی پیک کے آغاز سے بلو چستان کی سکیورٹی حالت

کیساتھ ساتھ وہاں انفراسٹرکچر بھی بہترہوا ہے ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply