0

پاکستان سپر لیگ کے 8ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ۔

Spread the love

ملتان سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر161رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے با آسانی حاصل کر لیا۔ تفصیل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 18،وینس 28،ایوانز 10اور کرسچن 18رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے ۔ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان شعیب ملک نے سب سے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53رنز بنائے جس سے ٹیم کا مجموعی سکور بہتر ہوا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر ،محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد عرفان نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔161رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ابتدا سے ہی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن 61اور احسن علی 9سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ریلے روسو 67اور عمر اکمل17رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 18.3اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا ۔

Leave a Reply