93

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ،افتتاحی تقریب پر مداحوں کا شدید مایوسی کا اظہار

Spread the love

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر

مداحوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے میزبان ، فنکاروں کی پوری تیاری کے ساتھ نہ آنے پر برس

پڑے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں مداحوں نے

مختلف خامیوں کی نشاندہی کی اور اتنے بڑے ایونٹ کے افتتاح کی تقریب میں میزبان اور فنکاروں

کے پوری تیاری کے ساتھ نہ آنے پر تنقید کی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے ابتدائی کلمات ماڈل احمد

گوڈیل نے ادا کیے لیکن ان کے اندازِ بیان کو شائقین نے زیادہ پسند نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر تو لوگوں

نے احمد گوڈیل کی میزبانی کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔بعض صارفین نے کہا کہ انہیں ایسا

محسوس ہوا جیسے احمد گوڈیل وزیراعظم عمران خان کا انداز بیان کاپی کررہے ہیں اس کے علاوہ

بعض صارفین نے کہا کہ مائیک ہونے کے باوجود احمد گوڈیل بہت زیادہ چیخ کر بات کررہے تھے۔

اس کے علاوہ شائقین نے اسٹیڈیم میں فن کا مظاہر ہ کرنے کیلئے آنے والے ڈانسرز اور ڈھول بجانے

والوں کی غیر حقیقی پرفارمنس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔صارفین نے لکھا کہ صاف لگ رہا تھا کہ بیک

گراؤنڈ میں میوزک چل رہا ہے اور یہ سب لوگ صرف اداکاری کررہے ہیں، بہت ہی مصنوعی

پرفارمنس۔افتتاحی تقریب کا جب تقریباً ایک گھنٹہ گزر چکا تو شائقین کی ہمت جواب دینے لگی اور

اس بار بھی بھڑاس نکالنے کیلئے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ایک صارف نے لکھا کہ بس

کرو، بہت ہوگیا، اب برداشت نہیں ہوتا بس جلدی سے میچ شروع کردو۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ کب

سے ہم سے پوچھ رہے تھے کہ تیار ہو؟ ہم تو تیار تھے لیکن آپ تو کم سے کم افتتاحی تقریب کی

تیاری کرکے آتے۔ایک صارف نے لکھا کہ ہم ساحر علی بگا اور علی ظفر کو مس کررہے ہیں،ایک

صارف نے افتتاحی تقریب کے دوران اسٹیڈیم کے اندر کم روشنی پر بھی تنقید کی۔سجاد علی، آئمہ

بیگ اور دیگر فنکاروں کی آمد کے بعد افتتاحی تقریب میں کچھ جان آئی تاہم شائقین نے مجموعی طور

پر افتتاحی تقریب کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply