43

پاکستان سپرلیگ5 کا میدان سجنے کو تیار،افتتاحی تقریب اور میچ 20فروری کو ہو گا

Spread the love

لاہور (فلم رپورٹر) پاکستانی شائقین نے نظریں ایچ بی ایل پی ایس ایل پر

جمالیں،پاکستان سپر لیگ شروع ہونے میں چند دن باقی رہ گئے،پی ایس ایل میں

پاکستانیوں کے ساتھ بین الاقوامی کھلاڑی بھی ایکشن میں ہونگے۔ تفصیلات کے

مطابق پاکستان سپر لیگ کا پانچواں مرحلہ پاکستان کے تمام میدانوں کو رونقیں

بخشے گا،پاکستان سپر لیگ کو پاکستانی میدانوں میں پہنچنے کیلئے 4 ایڈیشنز

گزارنے پڑے،ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری

سے ہوگا،پاکستان سپر لیگ 2016 سے پاکستانی دلوں پر راج کر رہی ہے، درجہ

بدرجہ لیگ پاکستان منتقل ہوئی، پانچ ٹیموں پر مشتمل لیگ کے پہلے ایڈیشن کے

تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے۔رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے

دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا ابتدائی طور پر ایچ

بی ایل پی ایس ایل 2017 کا فائنل پاکستان میں منعقد کیا گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور

پشاور زلمی کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا،ایونٹ کے تیسرے

ایڈیشن میں بھی پاکستان سپر لیگ کی آہستہ آہستہ پاکستان واپسی کا سفر جاری رہا،

پی ایس ایل 2018 کے 3 میچز پاکستان میں کھیلے گئے،جن میں دو پلے آف اور

فائنل شامل تھا،ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے

مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا،اسی تاریخ پر 25 سال قبل پاکستان نے آئی

سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 1992 کا فائنل جیتا تھا، ایڈیشن میں پہلی مرتبہ چھٹی ٹیم

ملتان سلطانز کو بھی لیگ کا حصہ بنایا گیا،سیزن 2019 میں ایچ بی ایل پی ایس

ایل کے 8 میچوں کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی نے کی،تاریخی ایونٹ کا فائنل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا،سرفراز احمد کی قیادت

میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی حاصل کی۔

Leave a Reply