Smart-Office-Pakistan

پاکستان سمارٹ آفس پراجیکٹ اور ایپلی کیشن کی تیاری میں اہم پیشرفت

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) پاکستان سمارٹ آفس پراجیکٹ

وزارت آئی ٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری آفیشلز کیلئے واٹس ایپ طرز پر

ایپلی کیشن تیار کررہے ہیں، ایپلی کیشن کا مقصد حکومتی آفیشلز کی کمیونیکیشن

کو محفوظ بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا

اجلاس ہوا، جس میں این آئی ٹی بی نے سمارٹ آفس منصوبے پر کمیٹی کو بریفنگ

دیتے ہوئے کہا منصوبے پرکام جاری ہے، اخراجات 572 ملین روپے سے زائد

آئیں گے۔ وفاقی وزارتوں، محکموں کو سمارٹ آفس پرمنتقل کیا جا رہا ہے، وزارت

آئی ٹی کے حکام کا کہنا تھا واٹس ایپ سے متعلق لوگوں میں تربیت اورآگاہی کا

فقدان ہے، اس وقت واٹس ایپ کا ڈیٹا امریکا میں ہوسٹ ہوتا ہے، دیگر ممالک میں

سرکاری ڈیٹا انکے ممالک میں ہی محفوظ رکھا جاتا ہے، سائبر سیکورٹی پالیسی لا

رہے ہیں۔

=–= یہ بھی پڑھیں: متنازع پرائیویسی پالیسی برقرار رہے گی، واٹس ایپ ڈٹ گیا

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے قبل ازیں واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ

پالیسی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ پالیسی پر

پاکستانی صارفین میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ ہیں، تمام معاملات کا جائزہ

لیتے ہوئے اپنی پالیسیاں مرتب کررہے ہیں۔ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کی تیاری،

سرکاری ملازمین کیلئے چیٹنگ ایپلی کیشن پر کام اور سوشل میڈیا کمپنیوں سے

رابطوں میں تیزی لائی گئی ہے، یہ حق صارف سے نہیں چھینا جا سکتا کہ وہ اپنا

ڈیٹا کسی کو شیئر کرنے کی اجازت دے یا نہ دے، اس پر کوئی کمپنی اپنی مرضی

مسلط نہیں کرسکتی، اس سے صارفین کے حقوق بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔

= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

امین الحق نے مزید کہا تھا وفاقی کابینہ نے وزارت آئی ٹی کو ٹاسک دیا ہے کہ

سرکاری افسران و ملازمین کیلئے واٹس ایپ کی طرز پر ایپلی کیشن بنائی جائے،

جس کا نہ صرف تمام ڈیٹا بلکہ اس پر کی جانیوالی گفتگو بھی محفوظ ہو۔

پاکستان سمارٹ آفس پراجیکٹ

Leave a Reply