رہن سہن کے حوالے سے پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار

رہن سہن کے حوالے سے پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) پاکستان سستا ترین ملک

تحقیقی و تجزیاتی ادارے ” گو بینکنگ ریٹس” ورلڈ پاپولیشن ریویو نے کاسٹ آف

لیونگ پر اپنی سالانہ رپورٹ میں شدید مہنگائی کے باوجود پاکستان دنیا کا سستا

ترین ملک قرار دیدیا، 22 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 937 آبادی کے ساتھ پاکستان

میں کاسٹ آف لیونگ 18 اعشاریہ 58 ہے۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ پاپولیشن ریویو نے کاسٹ آف لیونگ پر سالانہ رپورٹ

جاری کی ہے، تحقیقی و تجزیاتی ادارے ” گو بینکنگ ریٹس” کی رپورٹ میں

پاکستان کو رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے،

رپورٹ میں پاکستان کے رہن سہن اخراجات انڈیکس میں 18 اعشاریہ 58 پوائنٹس

ہیں، اس درجہ بندی میں افغانستان 24 اعشاریہ 51 کے ساتھ دوسرے اور بھارت

25 اعشاریہ 14 کے ساتھ تیسرے نمبر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رہن سہن،

قوت برداشت کے تخمینے کیلئے چار پیمائشی معیارات کو استعمال کیا گیا، مذکورہ

معیارات میں رہائش و نقل وحمل کے کرائے کو دیکھا گیا، اس کے علاوہ معیارات

میں قوت خرید، صارف قیمت اور روز مرہ اشیا کو شامل کیا گیا جبکہ اس دوران

حاصل ہونیوالے نتائج کا دنیا کے مہنگے ترین شہر نیو یارک میں رہن سہن

اخراجات کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

” گو بینکنگ ریٹس” کی رپورٹ میں کیمن جزائر انڈیکس 141 اعشاریہ 64 اور

برمودا 138 اعشاریہ 22 کے ساتھ مہنگے ترین ملک قرار پائے، اس کے علاوہ

مہنگے ترین ممالک میں سوئٹزرلینڈ 122 اعشاریہ 67 اور ناروے 104 اعشاریہ

49 کے ساتھ شامل ہیں، جبکہ ان چاروں ممالک کے مقابلے میں نیو یارک کی رہن

سہن کی لاگت زیادہ ہے، اس کے ساتھ ساتھ سان فرانسسکو میں بھی رہائشی

اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ معروف تجارتی و اقتصادی شعبہ سے متعلقہ تحقیقی و

تجزیاتی ادارے گو بینکنگ ریٹس کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے جاری

درجہ بندی کے مطابق مہنگے ترین ممالک میں کیمن جزائر، برمودا، سوئٹزرلینڈ

اورناروے ممالک کے مقابلے میں نیو یارک شہرکی رہن سہن کی لاگت زیادہ ہے۔

ازبکستان میں کاسٹ آف لیونگ 30.25، نیپال 30.69، نائیجیریا 31.75، ویتنام

38.72، ملائیشا 39.46، برازیل میں 42.64 ہے۔

=-= پاکستان میں سب سے کم مہنگائی ہے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ورلڈ پاپولیشن ویو سٹڈی

کے مطابق دنیا کے تمام ملکوں میں رہنے کے اخراجات کے مطابق پاکستان سستا

ترین ملک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر

شہباز گل نے کہا کہ ورلڈ پاپولیشن ویو سٹڈی میں گھر کے کرایہ، خورونوش،

بجلی گیس کے بل، ٹیکس کا ریٹ، صحت کی سہولتوں پر خرچ جیسی تمام چیزوں

کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پاکستان میں سب سے کم مہنگائی ہے۔

=-= عالمی ادرے کی رپورٹ پر وزیر مملکت فرخ حبیب کا ٹویٹ

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی ادارے نے ہر

ملک کی رینٹ انڈیکس، مقامی قومی خرید، کنزیومر پرائس انڈیکس اور گروسری

انڈیکس کو مد نظر رکھ کر یہ رپورٹ تیار کی ہے، فرخ حبیب نے ورلڈ پاپولیشن

ریویو کی کاسٹ آف لیونگ پر سالانہ رپورٹ سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹوئیٹر

پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے دنیا بھر میں رہن سہن کے

اخراجات ( کاسٹ آف لیونگ ) سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ 2021ء میں رہن

سہن کے اخراجات کے حوالے پاکستان سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے، 22 کروڑ

51 لاکھ 99 ہزار 937 آبادی کے ساتھ پاکستان میں کاسٹ آف لیونگ 18 اعشاریہ

58 ہے۔

پاکستان سستا ترین ملک

Leave a Reply