0

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن، 12ایونٹس کے شیڈول کا اعلان

Spread the love

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی ایس ایف)نے سال 2019 کیلئے 12ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا، تمام ایونٹس جنوری سے دسمبر 2019 کے دوران کھیلے جائیں گے۔ ان ایونٹس میں 2 بین الاقوامی اور10قومی ایونٹس شامل ہیں۔ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 22تا28اپریل تک ازبکستان میں کھیلی جائےگی جس میں پاکستان اپنی بھر پور نمائندگی کرے گا۔قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ مینز اینڈ ویمنز اور انٹرڈیپارٹمنٹ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ مارچ میں منعقد ہونگی۔ ٹور دی گلیات قومی سائیکلنگ ریس جون میں، کوئٹہ ٹو زیارت قومی سائیکلنگ ریس جولائی، سائیکلنگ کوچنگ کورس جولائی اسلام آباد میں ، قومی روڈ سائیکلنگ ریس اگست میں کراچی میں،65ویں قومی مینز اینڈ ویمنز ٹر یک سائیکلنگ چیمپئن شپ اکتوبر لاہور میں، ٹور دی گلیات قومی سائیکلنگ ریس نومبر، اسلام آباد سے مری قومی روڈ سائیکلنگ ریس نومبر جبکہ بین الصوبائی ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ دسمبر میں لاہور میں کھیلی جائے گی۔ تمام ایونٹس کی منظوری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل نے دی ہے۔

Leave a Reply