جنوبی افریقہ کو شکست

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہو گا

Spread the love

پاکستان زمبابوے پہلا ٹیسٹ

ہرارے (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان اور زمباوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے

کھیلا جائے گا، پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ نے ہرارے میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے

مطابق پاکستان اور زمباوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے کھیلا جائے گاپاکستان اور

زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے

ٹیسٹ اسکواڈ نے ہرارے میں ٹریننگ شروع کردی ہے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے

ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹریننگ سیشن کیا۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹی

-20 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ گرین شرٹس نے پہلے ٹی -20 میچ میں

زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے

گرین شرٹس کو 19 رنز سے مات دی ، اس کے بعد فیصلہ کن تیسرے اور آخری ٹی -20 میچ میں

گرین شرٹس نے زمبابوے کو 24 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے ہرا دیا۔ واضح رہے

کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11

مئی تک کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان

ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

پاکستان زمبابوے پہلا ٹیسٹ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply