earthquake

پاکستان،تاجکستان،افغانستان،انڈیا اور چین سمیت کئی ممالک میں شدید زلزلہ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) پاکستان زلزلہ

ملک کے مختلف حصوں میں رات 10 بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے

محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ خوفزد ہو کر کلمہ طیبہ کاورد کرتے

ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت

6.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا جبکہ زلزلہ 80 کلو

میٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے کے جھٹکے۔ بھارت، افغانستان، چین اور دیگر

ممالک میں بھی محسوس کئے گئے۔

=–= یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں 6.4 شدت کا زلزلہ

جمعہ کی رات اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مردان، شمالی وزیرستان،

سوات، باجوڑ، جہلم، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، مظفر آباد، میر پور آزادکشمیر،

پھول نگر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، ملاکنڈ اور لوئر دیر سمیت کئی علاقوں میں

اچانک شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور

کے بعض شہریوں کی جانب سے زلزلے کے دوران خوفناک آوازسنائی دینے کی

باتیں بھی کی گئیں، تاہم اس کی حقیقت سامنے نہ آ سکی، یہ آواز زلزلے کی شدت

کی وجہ سے تھی یا اس کی کوئی اوروجہ تھی۔ زلزلے کے جھٹکے آتے ہی شہری

خوف زدہ ہو کرگھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

= قارئین =ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

ادھر کشمیر کے شہر باغ میں کئی گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ کئی

افراد نے ڈر کے مارے لرزتی عماتوں سے چھلانگیں لگا دیں، دو افراد زخمی ہو

گئے۔ گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں بھی زلزلہ آیا۔ شدید زلزلے کے پیش

نظر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے امدادی سرگرمیوں کیلئے متعلقہ

اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو 1122، انتظامیہ

اور پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) ہمہ وقت صورتحال پر نظر

رکھیں، صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔

پاکستان زلزلہ

Leave a Reply