پاکستان دشمنی ،نئی دہلی میں کراچی بیکری کا نام تبدیل کر نے کی دھمکیاں

Spread the love

بھارت کی انتہا پسند ی شدت اختیا ر کر چکی ہے جس کی زد میں اب کراچی بیکری بھی آگئی ۔بھارت کے علاقے اندرانگر بنگلور میں موجود کراچی بیکری کے نام سے ایک بیکری ہے جس کا نام بدلنے یا سائن بورڈ ہٹا کر پہچان چھپانے کی دھمکیاں دی گئیں ۔ بھارتی پولیس کے مطابق بیکری کے باہر احتجاج اور ہنگامے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔بیکری کے منیجر نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد کئی بار بیکری کے باہر مظاہرے کیے گئے اور زور دیا گیا کہ اس بیکری کا نام تبدیل کیا جائے جس پر بیکری انتظامیہ نے نام بدلنے سے صاف انکار کردیا تاہم مجبور ہوکر فی الحال لفظ کراچی کو چھپا دیا گیا ۔شہریوں نے کہا کہ اس نام سے علاقے میں انتشار پھیل رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply