کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کو شکست

Spread the love

لندن(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو

49 رنزسے شکست دیدی۔ لارڈ ز کرکٹ گراؤنڈ لندن میں کھیلے گئے میچ میں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

اور پاکستان نے مقررہ 50 اووروں میں7 وکٹوں کے نقصان پر308 رنزبنائے۔

309 رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ

کی ٹیم مقرہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر259 رنزبنا سکی۔ جنوبی

افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اورکونیٹن ڈی کوک نے اننگزکا آغاز کیا فاسٹ

بولر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں اوپنر ہاشم ملہ کو پویلین کی راہ دکھائی،

وہ 2 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی اور ڈی کوک نے

محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکورکو آگے بڑھایا اور 87 رنز کی پارٹنر

شپ قائم کی۔ جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ 91 رنز پر گری جب 47 کے

انفرادی اسکور پر ڈی کوک شاداب خان کی گیند پرامام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ

ہوگئے، تیسری وکٹ 103 پرگری جب مارکرم کو شاداب خان نے بولڈ کردیا۔
——————————————————————–
پی سی بی کا سرفراز کو برا بھلا کہنے والے کیخلاف کارروائی کیلئے آئی سیسی سے رابطہ
——————————————————————–
چوتھی وکٹ 136 رنز پرگری جب ڈوپلیسی 63 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند

پرسرفرازاحمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ 189 رنز پر گری جب

ڈیراسن 36 رنز بنا کرشاداب خان کی گیند پرمحمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو

گئے۔ چھٹی وکٹ 192 رنز پر گری جب ڈیوڈ ملر31 رنزبنا کرشاہین شاہ آفریدی

کی گیند پربولڈ ہو گئے۔ ساتویں وکٹ 222 رنزپرگری جب کرس مورس 16 رنز

بنا کر وہاب ریاض کی گیند پربولڈ ہوئے۔ نویں وکٹ 246 رنز پر گری جب نگیڈی

ایک رنزبنا کروہاب ریاض کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب

خان اوروہاب ریاض نے3،3، محمد عامر نے 2 اورشاہین شاہ آفریدی نے ایک

کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس

اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر308 رنزبنائے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا

آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کی

اور 81 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخرزمان 44 رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند

پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد عمران طاہر نے امام الحق کا کیچ لیکر انہیں

بھی پویلین بھیج دیا۔ محمد حفیظ صرف 20 رنز ہی بنا سکے تاہم ون ڈاؤن آنے

والے بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں

کے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد بابراعظم 69 رنز بنا کر

آؤٹ ہوگئے۔ شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے حارث سہیل نے

جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ عماد وسیم نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے

ہوئے 71 رنز کی شراکت قائم کی تاہم عماد وسیم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
——————————————————————–
شیشہ پارلر ایشو،ثانیہ مرزااور وینا ملک میں لفظی جنگ تیز ہو گئی
——————————————————————–
حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 58 گیندوں پر 89 رنز

بنائے۔ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایونٹ کے باقی

تمام میچز جیتنے ضروری ہیں، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم

سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائیگی۔



Leave a Reply