پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

Spread the love

سنچورین(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پاکستان جنوبی افریقا ونڈے

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج

بروز جمعہ سنچورین کے سپراسورٹس پارک میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کی جانب

سے ٹیم کمبی نیشن کیلئے سابق کپتان سرفراز احمد کو پہلے ون ڈے میں بطور

وکٹ کیپر اور محمد رضوان کو بیٹسمین کی حیثیت سے کھلائے جانے امکان ہے،

حتمی فیصلہ کپتان اور ہیڈ کوچ میں مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔ سنچورین میں

قومی سکواڈ دو روز سے بائیو سیکور ببل میں رہتے ہوئے فزیکل ٹریننگ بھی

جاری رکھے ہوئے ہے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین اب تک 79 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں، ان

میں سے گرین شرٹس نے صرف 28 جیتے، ناکامیوں کی ففٹی مکمل ہو چکی ہے،

ایک میچ بے نتیجہ رہا، پاکستان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 351، کم سے کم 89

رہا، جنوبی افریقہ میں دونوں ٹیمیں 34 بار مقابل ہوئی ہیں، گرین شرٹس نے12

میں فتح پائی،21 میں شکست ہوئی، ایک میچ بے نتیجہ رہا، گرین شرٹس نے

جنوبی افریقہ میں آخری سیریز نومبر 2013ء میں 1-2 سے اپنے نام کی تھی،

جنوری 2019ء میں گذشتہ ٹور کے دوران 5 ون ڈے میچز کھیلے گئے تھے، پہلا

میچ گرین شرٹس نے 5 وکٹ سے جیتا، دوسرے میں پروٹیز نے اسی مارجن سے

کامیابی حاصل کی، تیسرے مقابلے میں میزبان ٹیم 13 رنز سے سرخرو ہوئی،

چوتھے میں پاکستان کی 8 وکٹ سے فتح کے بعد فیصلہ کن میچ ہوا، اس میں

جنوبی افریقہ نے 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی 2-3 سے اپنے نام

کرلی۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ان میچز میں امام الحق 271 رنز کیسا تھ مہمان ٹیم کے ٹاپ اسکورر تھے، بابر

اعظم 195، فخرزمان 167 اور محمد حفیظ 149 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 6 وکٹوں کیساتھ سب سے کامیا ب پاکستانی بولر ثابت

ہوئے، عثمان شنواری اور شاداب خان نے 5،5 شکار کیے، محمد عامر اور حسن

علی کی کارکردگی غیر متاثر کن رہی، دونوں تجربہ کار بولرز 2،2 وکٹیں ہی

حاصل کر پائے تھے۔ قومی ٹیم اورجنوبی افریقا کے مابین دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل

وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ میں 4 اپریل ، تیسرا ون ڈے سپراسپورٹس پارک

پریٹوریا میں 7 اپریل کو کھیلا جائیگا۔

پاکستان جنوبی افریقا ونڈے

Leave a Reply