پاکستان، جنوبی افریقا میں پہلا T-20 آج، محمد حفیظ کیلئے ایک اور بڑا دن

پاکستان، جنوبی افریقا میں پہلا T-20 آج، محمد حفیظ کیلئے ایک اور بڑا دن

Spread the love

سنچورین(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پاکستان جنوبی افریقا میچ

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 4 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا

میچ آج ہفتہ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق

شام ساڑھے5 بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے

کیلئے بھی پر امید ہے جبکہ میزبان ٹیم کپتان سمیت اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی

کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 17 ٹی 20

میچز کھیلے گئے، 9 میں جنوبی افریقہ اور 8 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

تاہم ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد گرین شرٹس نے ٹی 20 پر نظریں

مرکوز کرلی ہیں، اعتماد سے بھرپور بابراعظم ٹی 20 سیریز جیتنے کیلئے بھی

پُرعزم ہیں۔

=-.-= حفیظ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ کی سنچری، شعیب کا ریکارڈ توڑنے کیلئے پُر عزم

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے بھی آج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل

فارمیٹ میں مزید 2 اعزاز اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے

مطابق یہ میچ اسلیے بھی اہم ہے کہ اس میں شائقین کرکٹ کی نظریں قومی کرکٹر

محمد حفیظ پر مرکوز ہوں گی، جنہیں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 100 انٹرنیشنل میچز

مکمل کرنے کیلئے صرف ایک میچ اور شعیب ملک سے زیادہ رنز بنانے کیلئے

مزید 13 رنز درکار ہیں۔ چالیس سالہ کرکٹر اگر آج قومی کرکٹ ٹیم کی فائنل الیون

کا حصہ بنتے ہیں تو یہ انکا 100 واں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ہو گا۔ اس سے قبل

صرف شعیب ملک ہی پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرپائے ہیں۔ وہ 116

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہیں۔ اس فہرست میں

بھارت کے روہت شرما 111 میچز کیساتھ دوسرے، انگلینڈ کے ائن مورگن،

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور راس ٹیلر 102 میچز کیساتھ تیسرے نمبر ہیں۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ اگست

2006 میں انگلینڈ کیخلاف برسٹل کے مقام پر کھیلا تھا، جہاں انہوں نے 46 رنز

کی اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ دلچسپ امر یہ ہے

محمد حفیظ نے اپنے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا 50 واں میچ بھی 2013ء

میں اسی وانڈررز سٹیڈیم میں کھیلا تھا، جہاں آج ممکنہ طور پر وہ اپنا 100 واں ٹی

ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔ محمد حفیظ اب تک 99 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز

میں 2323 رنز بنا چکے ہیں۔ اس فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے

زیادہ رنز بنانے کا اعزاز شعیب ملک کے پاس ہے جو 116 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل

میچز میں 2335 رنز بنا چکے ہیں۔ محمد حفیظ کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے

مزید 13 رنز درکار ہیں۔ آج محمد حفیظ یہ دونوں اعزاز اپنے نام کرنے کی کوشش

کریں گے-

پاکستان جنوبی افریقا میچ

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply