پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز 3-1 سے جیت لی

پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز 3-1 سے جیت لی

Spread the love

سنچورین (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پاکستان جنوبی افریقا سیریز

پاکستان نے ایک روزہ سیریز میں فتح کے بعد چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ

میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز 3-1 سے اپنے نام کر لی، اننگز کے

آخری اوور میں جنوبی افریقا کی ٹیم 144 کے مجموعی رنز پر ڈھیر ہو گئی،

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف تین وکٹوں کیساتھ سب سے

کامیاب باﺅلر رہے جبکہ حارث رﺅف نے دو وکٹیں حاصل کیں، پاکستان نے جنوبی

افریقا کیخلاف چوتھے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کیا۔ جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.3 اوورز میں 144 رنز آل آﺅٹ بنائے۔

حسن علی اور فہیم اشرف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

جمعہ کو سنچورین میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون

میں بابراعظم، محمد رضوان، فخرزمان، محمد حفیظ، حیدرعلی، آصف علی، فہیم

اشرف، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اورحارث رﺅف شامل تھے۔ چار ٹی

ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2-1 کی برتری پہلے ہی حاصل تھی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی

ٹوئنٹی میں پروٹیز نے گرین شرٹس کو ہرا کو سیریز ایک ایک سے برابر کر دی

تھی۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار

بلے بازی کی بدولت 204 رنز کا ہدف 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر

پورا کر لیا تھا۔ جمعہ کوسنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری

ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ

کی دعوت دی۔

babar azam and faheem ashraf jtnonline

جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو انہیں پہلا اور سب سے بڑا نقصان اسوقت

پہنچا جب گزشتہ تینوں میچوں میں نصف سنچری بنانے والے ایڈن مرکرم صرف

11 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی وکٹ بن گئے۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد

جینمن ملان کا ساتھ دینے راسی وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے

دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 57 رنز کی شراکت قائم کی جو جنوبی افریقی اننگز

کی سب سے بڑی شراکت ثابت ہوئی، ملان 33 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔

ڈوسن نے کپتان ہنری کلاسن کیساتھ مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی اور سکور

کو 109 تک پہنچا دیا لیکن اسی سکور پر کلاسن اور پھر 52 رن بنانے والے

ڈوسن بھی چلتے بنے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے آﺅٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقی

ٹیم سنبھل نہ سکی اور وقتا فوقتا وکٹیں گنواتی رہی اور اننگز کے آخری اوور میں

144 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف تین

وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جبکہ حارث رﺅف نے دو وکٹیں

حاصل کیں۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسری ہی گیند پر محمد رضوان بغیر کوئی رن

بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد فخر زمان اور بابراعظم نے عمدہ شراکت

سے ابتدائی نقصان کا ازالہ کردیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 91 رنز کی شاندار شراکت

قائم کی اور پاکستان کی جیت راہ ہموار کردی، فخر زمان 34 گیندوں پر 4 چھکوں

اور 5 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔ فخر

کے آﺅٹ ہونے کے بعد بابر بھی 23 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو

گئے۔ اس موقع پر پاکستان کو 10 اوورز میں فتح کیلئے 47 رنز درکار تھے اور

ایسا محسوس ہوتا تھا کہ گرین شرین شرٹس با آسانی فتح حاصل کر لیں لیکن مڈل

آردر بلے بازوں کے غیر ذمے دارانہ کھیل نے آسان فتح کو بھی محال بنا دیا۔ حفیظ

10، حیدر علی 3، آصف علی 5 اور فہیم 7 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان

کو آخری 10 گیندوں پر فتح کیلئے 16 رنز درکار تھے لیکن محمد نواز نے

اختتامی لمحات میں دو چھکے لگا کر پاکستان کو ایک گیند قبل ہی فتح سے ہمکنار

کرا دیا۔ اس میچ میں پاکستان نے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی اور سیریز بھی 1-3

سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان جنوبی افریقا سیریز

Leave a Reply