Cyber Security Technology

پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی میں پیشرفت، این ای ڈی یونیورسٹی نے سائبر سیکیورٹی سسٹم بنا لیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) پاکستان جدید ٹیکنالوجی پیشرفت

نجی سائبر کمپنی نے این ای ڈی یونیورسٹی کے تعاون سے سائبر سیکیورٹی سسٹم تیار کرلیا، جو کسی بھی مشکوک یا غیر معمولی سرگرمی کی نشاندہی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

== یہ بھی پڑھیں =-: سنگاپور بنا چہرے سے تصدیق کرنیوالا پہلا ملک
———————————————————————————

تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی میں نیشنل کلئیرنگ کمپنی کی جانب

سے سائبر سیکیورٹی سسٹم پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں سائبر سیکیورٹی

ماہرین سمیت ترکی کے قونصل جنرل نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے ترک قونصل جنرل نے آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان کی صلاحیتوں کو

سراہا۔ نیشنل کلیئرنگ کمپنی نے این ای ڈی کےاشتراک سےنیشنل سائبرسیکیورٹی

سسٹم تیار کیا ہے، سائبر سیکیورٹی سسٹم پہلے مرحلے میں کیپیٹل مارکیٹ کو تحفظ

فراہم کرے گا اور خطرات کی نشاندہی کیساتھ غیرمعمولی رویوں کی بھی نشاندہی

کرےگا۔

==-: مالیاتی شعبے کو فائدہ، ٹیکنالوجی میں خود انحصاری بڑھے گی، ماہرین

اس موقع پر سیکورٹی ماہرین کا کہنا تھا کہ بنایا گیا سائبر سیکیورٹی سسٹم سائبر

حملوں اور نقب زنی کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سے نہ صرف

مالیاتی شعبے کو فائدہ ہوگا بلکہ پاکستان میں ٹیکنالوجی سے خود انحصاری بڑھے

گی۔ ماہرین کا کہنا تھا جدید ٹیکنالوجی خصوصی طور پر مصنوعی ذہانت کے

شعبے میں زیادہ سے زیادہ ترقی ملک و قوم کے استحکام اور سکیورٹی نکتہ نظر

سے بھی بے حد ضروری ہے- حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے ہونہار طلبہ کی

زیادہ سے زیادہ معاونت کرے-

== قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

پاکستان جدید ٹیکنالوجی پیشرفت

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply