Maik Pompeo

پاکستان تحفظ ناموس رسالت قانون کا غلط استعمال روکے ، امریکہ

Spread the love

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاکستان سے کہا ہے یہاں مذہبی آزادی کے

حوالے سے مناسب ماحول نہیں اسلئے اسے سلسلے میں مزید اقدامات کرنیکی

ضرورت ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے 2018ء کی بین الاقوامی آزادی مذہب کی

رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک خصوصی

تقریب میں یہ سالانہ رپورٹ جاری کی جس کے مطابق جن ممالک میںگزشتہ برس

مذہبی آزادی کی صورتحال انتہائی پریشان کن رہی ہے ان میں شمالی کوریا، ایران،

میانمار اور چین شامل ہیں۔ رپورٹ میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ “تحفظ

ناموس رسالت”سے متعلق جو قانون موجود ہے اس کا جائز اور درست استعمال

ہونا چاہیے اور حکومت کو چاہیے اس کے غلط استعمال کو روکے۔ رپورٹ میں

تجویز کیا گیا ہے مذہبی تحفظات دور کرنے کیلئے ایک خصوصی مندوب مقرر

کرے۔ازبکستان کے بارے میں گزشتہ کئی برسوں سے مذہبی آزادی کی صورتحال

کافی سنگین رپورٹ ہوتی رہی ہے تاہم 13سال بعد پہلی مرتبہ اسے خصوصی

تشویش کا باعث ملک قرار نہیں دیا گیا۔

امریکہ

Leave a Reply