پاکستان بنے عرصہ ہو گیا، ڈاکوﺅں سے جان نہیں چھڑوا سکے، چیف جسٹس

پاکستان بنے عرصہ ہو گیا، ڈاکوﺅں سے جان نہیں چھڑوا سکے، چیف جسٹس

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) پاکستان بنے عرصہ

سپریم کورٹ نے کچے کا علاقہ ڈاکوﺅں سے واگزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے

کہا کہ ڈاکوﺅں سے کلیئر کروا کر کچے میں امن بحال کیا جائے، پنجاب حکومت

اور آئی جی کچے میں سکیورٹی یقینی بنائیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس

گلزار احمد خان نے کہا کہ پاکستان بنے اتنا عرصہ ہو گیا ہم ڈاکوﺅں سے جان نہیں

چھڑوا سکے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ کچے کا علاقہ سندھ

کیساتھ بھی لگتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہر طرف سے مل کر کارروائی کریں

تو ان کا کام تمام کیسے نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم رحیم یار خان مندر

حملہ ازخود نوٹس میں جاری کیا۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

عدالت عظمیٰ نے مندر پر حملے کے ملزمان کی ایک ہفتے میں شناخت کا حکم

دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی شناخت کے بعد گرفتار بیگناہ افراد کو رہا کیا جائے،

ملزمان کی شناخت کے بعد ٹرائل کورٹ میں چالان پیش کیا جائے، ٹرائل کورٹ

بغیر کسی التواء کے چار ماہ میں فیصلہ یقینی بنائے۔ عدالت نے کہا کہ ہمیں آگاہ کیا

گیا ہے کہ مندر کے اندرونی حصے کی بحالی مکمل ہو چکی، مندر کے بیرونی

حصے کو ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔ عدالت نے گاﺅں بھونگ میں سکیورٹی

اہلکاروں کی تعیناتی برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ کچے میں

موجود ڈاکو لوگوں کو دھمکیاں رہے ہیں، اغوا کی دھمکیوں کیساتھ املاک کو بھی

نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر کمشنر بہاولپور اور ڈی

سی رحیم یار خان کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ استغاثہ ٹرائل کورٹ میں

گواہان کی موجودگی یقین بنائے۔

=-،-= مسئلہ ہندو مسلم کا نہیں انتظامیہ کی نیت کا ہے، جسٹس جمال مندو خیل

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ مسئلہ ہندو مسلم کا نہیں، انتظامیہ کی نیت کا ہے،

ژوب میں مندر بحال ہوئے، مقامی عالم مہمان خصوصی تھے۔ سپریم کورٹ نے

پنجاب حکومت سے ایک ماہ میں پیشرفت رپورٹ مانگتے ہوئے کہا کہ آئی جی

پنجاب بھی ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرائیں۔ عدالت نے سماعت ایک ماہ کیلئے

ملتوی کرتے ہوئے نامزد ملزمان سے ایک ماہ میں ریکوری کا حکم دیدیا اور کہا

کہ نقصان کی رقم ریکور کر کے مندر انتظامیہ کو دی جائے۔

پاکستان بنے عرصہ ، پاکستان بنے عرصہ ، پاکستان بنے عرصہ ، پاکستان بنے عرصہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply