پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کر لیا

Spread the love

پاکستان بنگلہ دیش کلین سوئپ

ڈھاکہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں دلچسپ مقابلے بعد

شکست دے دی۔پاکستان نے ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے

بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بارش سے متاثرہ میچ میں اپنی پہلی اننگز 300رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر

ڈکلیئر کردی تھی۔میچ کے ابتدائی تین دن بارش کے سبب صرف 67.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا

جس کے بعد میچ ڈرا کی جانب گامزن تھا لیکن ساجد خان نے عمدہ باؤلنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

آف اسپنر نے 8 وکٹیں لے کر بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی اور میزبان ٹیم پہلی اننگز میں

87رنز پر ڈھیرہو کر فالوآن کا شکار ہو گئی۔دوسری اننگز میں بھی فاسٹ باؤلرز اور اسپنرز کے

سامنے بنگلہ دیشی بلے باز بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 205 رنز پر آؤٹ ہو کر میچ میں اننگز

اور 8رنز کی شکست سے دوچار ہو گئی۔ ساجد خان نے عمدہ باؤلنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

پاکستان بنگلہ دیش کلین سوئپ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: