پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش،پاکستانی بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے

پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے

میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ شان مسعود کے بعد بابر اعظم کی سنچری کی

بدولت پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنا

کر بنگال ٹائیگرز پر109 رنز کی سبقت حاصل کر لی۔ اسد شفیق بھی 60 رنز بنا

کر کریز پر موجود ہیں ‘ کپتان اظہرعلی 34رنز بنا سکے ‘اوپنر عابد علی کھاتہ

بھی نہ کھول سکے ‘ بنگلہ دیش کی جانب سے ابو جید نے 2 اور تیج الاسلام نے

ایک وکٹ حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بائولر ز کے بعد

بیٹسمینوں نے بھی پوری ذمہ داری نبھائی۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور

عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں 2کے مجموعی سکور

پر عابد علی بناء کوئی رن سکور کئے ابو جید کی گیند پر وکٹ کیپر لٹن داس کو

کیچ پکڑا بیٹھے۔ اس کے بعد کپتان اظہر علی نے آ کر شان مسعود کو جوائن کیا

اور ٹیم کا مجموعہ 93 تک پہنچایا تاہم یہاں پر کپتان بھی ہمت ہار گئے اور 34 رنز

بنا کر ابو جید کی گیند پر ناظم الدین شنٹو کو کیچ پکڑا بیٹھے۔ اس موقع پربابر

اعظم کھیلنے کیلئے آئے اوردلکش کھیل پیش کیا اور ٹیم کا سکور بڑھاتے رہے

انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ اس

دوران شان مسعود نے کیریئر کی تیسری سنچری بھی مکمل کی تاہم اس کے بعد وہ

205کے مجموعی سکور پر 100 رنز بناکر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس کے بعد اسد شفیق کھیلنے کیلئے آئے اوربابر اعظم کے ساتھ مل کر سکور کو

342 رنز تک پہنچایا۔ اس دوران بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 5 ویں اور

مسلسل تیسرے ٹیسٹ میں سنچری مکمل کی۔دوسرے دن کے کھیل کا جب اختتام ہوا

تو بابر اعظم 143 اور اسد شفیق 60 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply