پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا آن لائن باکسنگ چمپئن شپ منعقد کرانے کا اعلان 127

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا آن لائن باکسنگ چمپئن شپ منعقد کرانے کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پاکستان باکسنگ فیڈریشن

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے بھی کرونا وائرس کے باعث عید الفطر کے بعد آن

لائن باکسنگ چمپئن شپ منعقد کرانے کا اعلان کر دیا۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، آئی سی سی کی منفرد سفارشات
——————————————————————————

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ناصر تنگ نے میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے بتایا چمپئن شپ کا مقصد کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کی وباء

کے باعث صحتمندانہ سہولیات اور تربیت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن

شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے، جو ایک ہفتہ تک جاری رہیں

گے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ صوبائی ریجنل ایسوسی ایشنز اور اداروں کو

ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

عالمی کوالیفائنگ راﺅنڈ آئندہ برس مارچ یا اپریل میں منعقد ہو گا

عالمی کوالیفائنگ راﺅنڈ کے حوالہ سے انکا کہنا تھا یہ راﺅنڈ آئندہ برس مارچ یا

اپریل میں منعقد ہو گا، جس کے مقام کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا، اس چمپئن شپ میں

کھلاڑیوں کو تربیت کرنے کا موقع ملے گا، اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی عالمی

کوالیفائنگ راﺅنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیت کیلئے قزاقستان بھیجنے پر بات

چیت ہو رہی ہے۔ اس سلسلہ میں قزاقستان باکسنگ فیڈریشن کو بھی خط لکھا دیا گیا

ہے اور کم از کم پانچ کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے ضرور بھیجا جائے گا۔

ملک میں باکسنگ کے ٹینلٹ نہیں وسائل کی کمی ہے، کرنل ناصر

ملک میں باکسنگ کے ٹیلنٹ کے حوالہ سے کرنل ناصر تنگ نے کہا کہ ملک میں

باکسنگ کے ٹیلنٹ نہیں، بلکہ وسائل کی کمی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی

ہے کہ وہ دیگر کھیلوں کی طرح باکسنگ کے کھیل پر بھی توجہ دے، تاکہ اس

ٹیلنٹ کو بروئے کار لایا جا سکے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

کرونا وائرس کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا

وائرس کے باعث پوری دنیا کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اور کھلاڑی بھی

گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن

Leave a Reply