پاکستان، ایران کا سمگلنگ کی روک تھام ،باہمی تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

Spread the love

پاکستان ایران باہمی تجارت

چاغی (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان اور ایران کے مابین دوطرفہ تجارتی گاڑیوں کی آمد ورفت

بڑھانے پر اتفاق طے پا گیا۔اجلاس میں دونوں اطراف سرحدی امور اور پاک ایران برادرانہ تعلقات

کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پاک ایران سرحد پر پاکستانی اور ایرانی حکام کے مابین

میرجاوا میں اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف سرحدی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ذرائع کے مطابق

ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد ایران کے سرحدی شہر میرا جاوا

ایرانی حکام سے ملاقات کی ملاقات میں سرحدی انتظامیہ، کسٹم پولیس ،این ایل سی ودیگرافسران

بھی شریک تھے ایران کی جانب سے آٹھ رکنی وفد کی سربرائی میرجاوا کے مرزبان درجہ اول

لیفٹیننٹ کرنل ابو الا فضل کررہے تھے۔ اجلاس میں غیر قانونی نقل حرکت کی روک تھام باہمی

تجارت، کو فروغ دینے کے لیے بھی بات چیت کی گئی اجلاس میں دونوں اطراف تجارتی گاڑیوں کی

آمد رفت کے لیے مزید آسانی پیدا کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر

زمان نے ایرانی حکام سے تفتان بارڈر پر راہداری گیٹ، زیروپوائنٹ گیٹ،کورونا ایس او پیز کے

تحت کھولنے کا مطالبہ کیا اور غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی مروجہ طریقے سے وطن

واپسی یقینی بنائے پر بھی زور دیا ڈپٹی کمشنر شیر زمان نے سرحد پر مقیم مقامی لوگوں کے معاشی

مشکلات سے بھی ایرانی حکام کو آگاہ کردیا ایرانی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ یہ اس مسلہ اپنے

بالا حکام کو آگاہ کرینگے ۔

پاکستان ایران باہمی تجارت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply