Pakistan China Friendship, Shaking Hands 220

پاکستان اور چین کا کثیرالجہتی سٹرٹیجک تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعادہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان دورہ چین مکمل کر کے وطن

واپس پہنچ گئے، وزارت خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے

متعلق اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق چینی صدر کی دعوت پر وزیر اعظم

نے بیجنگ میں ہونیوا لے بیلٹ اینڈ روڈ فورم اوربیجنگ انٹرنیشنل ہارٹی کلچر

نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی،27اپریل کو گول میز کانفرنس سے بھی

خطاب کیا، دورہ کے دوران وفود کی سطح پر چینی صدر اور وزیر اعظم سے

ملاقاتیں کیں، چینی صدر سے ملاقات میں خطے کی سکیورٹی و افغانستان امن

عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، فورم کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم کی تاجکستان،مصر،

ازبکستان، ملائیشیا اور ایتھوپیا کے رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیراعظم عمران

خان نے دورہ چین کے موقع پر چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں پاک

چین باہمی تعلقات اور سی پیک پر بات چیت کی اوردونوں ممالک نے کثیرالجہتی

سٹرٹیجک تعلقات مستحکم کرنے کا اعادہ کیا، پاکستان چین میں مختلف معا ہدوں

اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ

انٹرنیشنل ہارٹی کلچر نمائش میں پاکستانی پویلین کا دورہ بھی کیا، چینی صدر شی

چن پھنگ کی جانب سے عالمی رہنمائوں کو دیئے گئے ظہرانے میں شریک ہوئے

۔ لیڈرز رائونڈ ٹیبل کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور انہوں نے فورم میں بیلٹ اینڈ

روڈ تعاون کیلئے 4 نئے شعبوں کی تجویز بھی دی۔ وزیراعظم عمران خان کے

وفد میں وزراء اوراعلیٰ حکام بھی شامل تھے، پاکستانی وفد نے چین کے صدر

اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،27اپریل کو وزیراعظم عمران خان

اور وفد کے اعزاز میں چینی نائب صدر نے ضیافت کا اہتمام کیا، وزیراعظم

عمران خان نے ایم ڈی آئی ایم ایف اور سی ای او ورلڈ بینک سے ملاقات کی ،

وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن نے ظہرانہ

دیا جبکہ چین پاکستان تجارت کے سرمایہ کاری فورم سے بھی وزیر اعظم نے

خطاب کیا۔

Leave a Reply