پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بارش اور خراب روشنی کی نذر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی عالمی ٹیسٹ

چیمپئن شپ 2019 کے سلسلے میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش اور خراب

روشنی کے باعث صرف 82 منٹ کا کھیل ممکن ہوسکا، جس میں سری لنکن ٹیم دوسرے روز اپنے

مجموعی سکور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز کا اضافہ کرسکی جبکہ دوسرے روز کے کھیل

کے اختتام پر سری لنکن ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنا لئے تھے۔جمعرات کو سری

لنکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی ادھوری اننگز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر

دوبارہ شروع کی تو ڈی سلوا 38 اور نیروشان ڈکولا 11 رنز پر کھیل رہے تھے۔ سری لنکا کا سکور

216 رنز تک پہنچا تو وکٹ کیپر محمد رضوان نے نسیم شاہ کی گیند پر ڈی سلوا کا کیچ ڈراپ کردیا

اس وقت ڈی سلوا کا سکور 48 رنز تھا۔ڈی سلوا نے 94 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف

سنچری مکمل کی۔10 بجکر 22 منٹ پر جب سری لنکا کا سکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز پر

پہنچا تو بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ میچ کے دوسرے روز اس وقت 7-5 اوورز کا کھیل ہوا تھا

اور سری لنکا نے اپنے پہلے روز کے سکور میں 20 رنز کا اصافہ کیا۔ بارش رکنے کے بعد امپائرز

نے دن ڈیڑھ بجے پیچ اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور ایک بج کر 45 منٹ پر کھیل کا دوبارہ ا?غاز

ہوا۔ بارش کے باعث تین گھنٹے 23 منٹ کھیل روکا رہا۔پاکستانی ٹیم نے 80.1 اوورز کے بعد نئی گیند

لے لی۔ سری لنکن بیٹسمین ڈی سلوا اور نیروشان ڈکولا نے چھٹی وکٹ کی پارٹنر شپ میں 67 رنز

بنائے۔ سری لنکا کی چھٹی وکٹ 256 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب وکٹ کیپر نیرو شان

ڈاکولا 33 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دن دو بج کر

32 منٹ پر خراب روشنی کے باعث میچ ایک بار پھر روک دیا گیا اس وقت سری لنکا کا سکور 86.3

اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز تھا۔بعدازاں بارش کے باعث ایک بار پھر گراؤنڈ کو کور

سے ڈھانپ دیا گیا۔ اس وقت سری لنکا کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے۔ ڈی

سلوا نے آؤٹ ہوئے بغیر 72 رنز اور دلرواں پریرا نے آؤٹ ہوئے بغیر دو رنز بنائے تھے۔ میچ کے

دوسرے روز سری لنکا کے خلاف پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply