trump an dmodi

پاکستان اور بھارت ملکر مسئلہ کشمیرحل کریں،صدر ٹرمپ

Spread the love

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندری

مودی کیساتھ ملاقات میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت

کو مسئلہ کشمیر مل کر حل کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری جی

سیون ممالک کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم

نریندر مودی کیساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انڈین

وزیراعظم مودی سے کشمیر کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم

نے کہا وہ پاکستانی ہم منصب سے کشمیر پر بات کریں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا

کہ اگر معاملہ باہمی ہے تو پہلے ہی حل ہو جانا چاہیے تھا۔ پاکستان اور بھارت کو

مسئلہ کشمیر مل کر حل کرنا ہوگا۔اس موقع پر نریندر مودی نے صحافیوں سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کو بات کرنے دیجئے، جب آپ لوگوں کی

ضرورت پڑے گی تو آپ کو ضرور بتائیں گے۔گجرات کے قصائی مودی نے

ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل دو طرفہ

ہیں۔ ہم دنیا کے کسی بھی ملک کو اس لئے زحمت نہیں دیتے۔انڈین وزیراعظم نے

کشمیر میں جاری مظالم کے خاتمے پر کوئی بات نہیں کی لیکن جھوٹ کا سہارا

لیتے ہوئے راگ الاپنا شروع کر دیا کہ انہوں نے امریکی صدر سے کہا ہے کہ

پاکستان اور بھارت نے غربت اور بیماری کیخلاف لڑنا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے

وزیراعظم کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ دونوں ممالک غربت کیخلاف لڑیں اور عوام

کی فلاح کیلئے کام کریں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے

معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے ہی ان کی ثالثی کی پیشکش کو ایک

بار پھر مسترد کردیا،ملاقات کے دوران ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی

مظالم پر نریندرا مودی سے کھل کر بات نہیں کی بلکہ صرف مذاق پر اکتفا کیا

اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کا روایتی جملہ بول کر بات گول

مو ل کردی اور ٹوئٹرپرتصویرجاری کرتے ہوئے مودی کو اپنا بہترین دوست قرار

دیدیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو صحافیوں کے ساتھ اکثر ہنسی مذاق کرتے

رہتے ہیں، انہوں نے مودی کے انگریزی میں گفتگو نہ کرنے پر صحافیوں سے از

راہ مذاق کہا کہ مودی دراصل بہت اچھی انگریزی بولتے ہیں لیکن اس وقت وہ آپ

سے بات نہیں کرنا چاہتے اس لیے ہندی بول رہے ہیں۔یہ سن کر بھارتی وزیراعظم

نے زور دار قہقہہ مارا اور دونوں رہنما ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر کچھ دیر

ہنستے رہے۔

Leave a Reply